اراضی کے تنازعہ معاملہ میں ٹی آریس رکن اسمبلی پر مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد :24؍مئی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست میں بر سراقتدار جماعت کے قائدین کی جانب سے زمینات پرقبضہ کے واقعات ایک بعد دیگر منظرعام پر آرہے ہیں سابق وزیر صحت مسٹر ایٹالہ راجندر پر زمینات پرقبضہ کے واقعہ کے بعد ٹی ار ایس کے حلقوں میں  کھلبلی سی مچ گئی ہے جو حکومت کیلئے طوفان سا بن کر اٹھا تھا
اب او ر رکن اسمبلی اراضی کے تنازعہ میں گھرے ہیں ۔اوپل کے رکن اسمبلی بیتی سبھاش ریڈی کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

 

یہ بھی پڑھیں : معاشی تنگدستی سے دوچار خاندان کے ساتھ انسانی ہمدردی کا ایک اور مظاہرہ

 

میکالا سرینواس یادو نامی شخص نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی سبھاش ریڈی نے اراضی کے تنازعہ میں ان سے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ جواہر نگر پولیس نے اس معاملے میں رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حلقہ اسمبلی اُوپل کے کاپرا میں  سروے نمبر 152 میں 90 ایکڑ اراضی سے متعلق تنازعہ میں ملوث ہونے کا الزام آئے ہیں رکن اسمبلی کے ہمراہ کاپرا کے ایم آر او گوتم کمار کے خلاف دفعہ 1206،166a ، 167،168،170،171،447،468،471،307،506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے