اساتذہ اور لیکچررس کو باہمی تبادلوں کا موقع دینے آئیٹا تلنگانہ کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ۔

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:12؍جنوری
(زین نیوز)
آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدارتی حکمنامہ 2018 کے ضمن میں جاری جی او 317 سے متاثرہ اساتذہ اور لیکچررس کو باہمی تبادلوں کے ذریعہ اپنے ضلع و زون کو جانے کا موقع فراہم کرے ۔ بعض اضلاع میں فریقین ( رفیق حیات ) کو ترجیح نہیں دی گئی

جیسے کہ نظام آباد ۔ اسطرح بہت سے اساتذہ اپنے حق سے محروم رہ گۓ۔ اساتذہ اور لیکچررس کو اپنے مقام سے کوسوں دور اللا ٹ کیا گیا ہے جس سے انکے افراد خاندان اور بچے کافی پریشان ہیں کئی ملازمین تو اس پریشانی کے عالم میں خودکشی تک کر چکے ہیں اور کئی تو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر چکے ہیں ۔

 

اُردو میں کیـــــریر : چیلنجــــز اور امکانـــــات 🔹 کامـــــــران غنی صبـــــا   اسسٹنٹ پــــروفیسر نتیشور کالج مظفــــرپور

 

آئیٹا افسوس کا اظہار کرتی ہے اور انکے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور حکومت تلنگانہ سے پر ذور مطالبہ کر تی ہے کہ وہ لواحقین کے ساتھ انصاف کرے ، معاوضہ کے ساتھ ساتھ افراد خاندان میں سے ایک کو ملازمت دے ۔ IAC کے کنوینر محمد عبدالمعز نے حکومت کے اس غیر دانشمندانہ اقدام کی سخت مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے تیں ہمدردی کا رویہ اختیار کرتے ہوۓ انکو باہمی تبادلوں کا جلد از جلد موقع فراہم کرے تاکہ وہ سکوں سے اپنے فرائض انجام دے سکے ۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس سے متعلق بہت جلد احکامات جاری کر ے گی۔ انہوں نے ملازمین سے پریشان نہ ہونے کی اپیل بھی کی۔