دیوبند،3؍ستمبر
(رضوان سلمانی)
لفٹ مانگنے پر ٹیچر نے طالبعلم کو مارپیٹ کرکے زخمی کردیا اور اس کا کالج سے نام کاٹنے کی دھمکی ،متاثرہ طالبعلم کے والد نے پولیس میں ملزم ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی۔پولیس میں تحریر دے کر گاؤں سادھارنپور کے باشندہ شیام سنگھ کے بیٹے سنیل تیاگی نے بتایا کہ اس کا بیٹا کنہائی دیوبند کے ایک کالج میں نویں جماعت میں پڑھتا ہے
،اس نے بتایاکہ آج جب کنہائی اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تو اس نے راستہ میں ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا ،جو در اصل کنہائی کے اسکول کا ایک استاد تھا۔ الزام ہے کہ موٹر سائیکل روک کر ٹیچر نے نہ صرف کنہائی کے ساتھ مارپیٹ کی بلکہ کالج سے اس کا نام کاٹنے کی دھمکی بھی دی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب دیوبند پولیس نے ان پانچ افراد کے 151 کے تحت چالان کئے ہیں جو آپس میں جھگڑا کرکے امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے گاؤں ڈانڈولی میں آپس جھگڑا کررہے شوقیق ولد کالو،عالم ولد سلیم، مطلبو ولد حنیف کے 151؍ کے تحت چالان کئے ہیں،وہیں پولیس نے گاؤں دودھلی کے باشندہ نیتر پال ولد بلزور کا بھی چالان کیاہے۔ نقصان نہیں ہوا ہے۔