آج سہارنپور پہنچیںگے۔ اسدالدین اویسی
دیوبند، 30؍ اکتوبر
(رضوان سلمانی)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی آج( اتوار کو) سہارنپور پہنچیں گے اور یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
آج 31؍ اکتوبر کو اسد الدین اویسی سہارنپور کے جنتا روڈ پر واقع خورد بس اسٹینڈ میںشوشت اور ونچت سماج کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ 12؍ بجے سہارنپور پہنچیں گے اور ایک بجے جلسہ گاہ پہنچ کر عوام سے خطاب کرینگے۔
اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اسد الدین اویسی اتر پردیش میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں،اسی کڑی کے تحت وہ سہارنپور آرہے ہیں، تین روز قبل بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مظفر نگر میں بھی ایک پروگرام کیا تھا۔ اسدالدین اویسی مغربی یوپی کے مسلم ووٹوں اور دلتوں کو ساتھ لے کر اتر پردیش میں اپنی سیاسی گرفت بنانا چاہتے ہیں۔
اسد الدین اویسی کو ملک میں مسلمانوں کی مضبوط سیاسی آواز سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،حالانکہ بھارتیہ سہیل دیوپارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کے ذریعہ ان کا ساتھ چھوڑ کر اکھلیش یادو کے ساتھ مل جانے سے ان کے اتحاد کو گہرا جھٹکا لگا ہے ،لیکن اب آزاد سماج کے قومی صدر و نوجوان لیڈر چندر شیکھر آزاد سے ان کے ہاتھ ملانے کی چرچائیں شروع ہوگئی ہیں۔
مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر محمد وسیم نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیاں ہر طبقے کا ووٹ چاہتی ہیں لیکن جب ان کی عزت و احترام کی بات آتی ہے تو لیڈر اقتدار میں آتے ہی ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ کمزور طبقے کے لوگ اب اپنی جنگ خود لڑیں گے۔ ہماری پارٹی سبھی پسماندہ طبقات کے ساتھ ہے اور 2022ء کے الیکشن میں حصہ لیکر بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔
اس دوران ڈاکٹر پون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانا چاہتی ہے وہ ہمارے ساتھ آے ہماری پارٹی بی جے پی کی کھل کر مخالفت کرتی ہے اور اس کے ہر ایکشن پر ردعمل ظاہر کرتی ہے ڈاکٹر پون کمار امبیڈکر نے تریپورہ میں ہوے مظالم کو شرمنا ک بتاتے ہوے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی نہیں خود کو سیکولر پارٹی بتانے والے بھی د بی زبان میں بول رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ کل لکھنو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے تقریر کی مگر ایک لفظ تریپورہ کے بارنمیں نہیں بولا ڈاکٹر پون کمار امبیڈ کر نے کہا کہ ہماری پارٹی دبے کچلے پسماندہ دلت اور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے آواز اٹھانے کا کام کر رہی ہے اوروہ اس کام کے لیے کسی سے خوف زدہ نہیں ہے۔
کانگریس کو نشانہ پر لیتے ہوے ڈاکٹر پون نے کہا کہ 70 سال تک مسلمانوں کو ڈرانے اور انہیں برباد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے بھی مسلمانوںکے ووٹ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہیں مذکورہ پارٹیوں نے دری بچھانے کے کام پر ہی لگاے رکھا ہے۔
انہو ںنے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی مسلمانوں کی تعلیم اور معاشی پسماندگی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اتر پردیش میں نہیں تھی سماجوادی کانگریس کا اتحاد تھا تو پھر بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت کے ساتھ کیسے جیتی تھی اس پر مسلمانوں کو غور کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگانے والے اپنا احتساب کریں
پارٹی کے ضلع صدر محمد وسیم نے بتایا کہ کل (آج)کے جلسہ کو لے کر مسلمانوں دلتوں اور دوسرے طبقات میں کافی جوش ہے ۔ ضلع صدر نے بتایا کہ قومی صدر اسد الدین اویسی 31 ؍اکتوبر کو دوپہر 12 بجے سہارنپور کے جنتا روڈ پر واقع خورد بس اسٹینڈ میں منعقد پروگرام میں پہنچیں گے۔اس پروگرام کے سلسلے میں پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے بھی پارٹی کے صوبائی دفتر لکھنؤ میں پریس کانفرنس کی ہے۔