تریپورہ تشدد کے خلاف آل انڈیا متحدہ محاذ کے عہدیداران نے ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ کو ارسال کیا میمورنڈم

تازہ خبر قومی

دیوبند، 30؍ اکتوبر
(رضوان سلمانی)
آل انڈیا متحدہ محاذ کے ارکان نے قومی صدرشاہنوازآفتاب کی قیادت میں تریپورہ تشدد کے خلاف کچہری احاطہ میں پہنچ کراحتجاج کے بعدمجسٹریٹ ضلع مظفر نگرکوصدرجمہوریہ ہند کے نا م ایک میمورنڈم پیش کیاجس میں کہاگیاہے کہ ملک کی ریاست تریپورہ میں پچھلے کئی دنوں سے سماج دشمن عناصر کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں/دکانوں اور مساجد میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات ہو رہے ہیں جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے اور ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

، ایسا لگتا ہے کہ وہ کمبھ کرن کی نیند سو رہا ہے، جس کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہیں اور ہزاروں مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں،اس کی خبر بھی نہیں دکھائی جا رہی ہے۔

میمورنڈم کہا گیا ہے کہ تر پیورہ میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، مسلمانوں کو کھلے عام نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں کی حکومت مسلمانوں میں ان کی املاک کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، دراصل ملک میں سماج دشمن عناصر کو جب بھی موقع ملتا ہے، وہ مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔ کیونکہ اکثریت کے سامنے اقلیتی طبقے کو دشمن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ دینے والی مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

لہٰذا آل انڈیامتحدہ محاذصدرجمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی حکومت کو تریپورہ کے حالات پر فوری طور پر قابو پانے کی ہدایت دی جائے اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اقلیتی برادری کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔میمورنڈم دینے والوں میں شاہنواز آفتاب، محبوب عالم ایڈووکیٹ،فیضیاب ایڈووکیٹ،حاجی منور حسن ایڈووکیٹ،حافظ غفران،مولانا گلزار،امیرفیصل،مظفر خان،رونق انصاری،سید علی مہندی،اکبرشاہ عالم،خرم عثمانی،محمد اسد وغیرہ کے نام شامل ہیں۔