کمشنر بلدیہ کافیس بک اکاؤنٹ ہیک

بین الریاستی تازہ خبر

سائبر مجرمین نے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ کمشنر کے نام سے لوگوں سے ادھار پیسے مانگے
حیدرآباد 9/جون
(زین نیوز)
ریاست تلنگانہ میں آئے دن سائبر جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جس میں سائبر جرائم پیشہ افراد آن لائن دھوکہ دہی،فون کرتے ہوئے بینک ملازمین ہونے اور اکاؤنٹ تفصیلات طلب کرتے ہوئے دھوکہ دینے،یا میسج کے ذریعے لکی ڈرا نکلنے کے جھانسہ دینے کے واقعات پیش آئے لیکن آجکل ایک نئے طریقے کار کو سائبر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ایجاد کرتے ہوئے اس طریقہ کار سے لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کے واقعات ضلع جگتیال کے کورٹلہ،مٹ پلی اور دیگر مقامات پر پیش آئے ہیں۔

جس میں سائبر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے لوگوں کے فیس بک اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہوئے انکے اکاؤنٹ میسنجر کے ذریعے فیس بک انکاونٹ میں موجود (فرینڈس لسٹ) دوستوں کی فہرست سے چند افراد کو میسج کرتے ہوئے پیسوں کی ایمرجنسی ضرورت پڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے ادھار طور پر رقومات طلب کرتے ہوئے منت وسماجت کرنے اور دوست کی جانب سے مثبت جواب ملنے پر ایک فون نمبر دیتے ہوئے اس پر آن لائن رقم روانہ کرنے کیلئے گوگل پئے،فون پئے،کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

مابعد آن لائن کے ذریعے موٹی موٹی رقومات حاصل کرنے کے بعد فون بند اور اکاؤنٹس بند کرلئیے جاتے ہیں۔اسطرح سائبر جرائم پیشہ افراد بھولے بھالے افراد کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔اسطرح کے ایک واقعہ تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے مٹ پلی کمشنر بلدیہ کیساتھ پیش آیا۔

کمشنر بلدیہ مٹ پلی سمیّانے بتایا کہ سائبر مجرمین کی جانب سے ” ان کا اکاونٹ ہیک کرتے ہوئےکمشنر مٹ پلی” کے نام سے جعلی اکاونٹ بنایا گیااور لوگوں کواس جعلی فیس بک میسنجر کے زریعہ میسج روانہ کرتے ہوئے ایمرجنسی 25 ہزار روپیوں کی اشد ضرورت پڑنے اور چند روز میں رقم واپس نے کا وعدہ کیا گیا۔شاطر وںنے دوتین جھوٹی تصاویر ایکسڈنٹ کی فیس بک شیئر کیں

۔جس پر فوراً حرکت میں آتے ہوئے لوگوں نے اسکی اطلاع کمشنر بلدیہ مٹ پلی سمیّا کو دی جس پر انھوں نے کمشنر مٹ پلی کے اصل فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ عوام کو آگاہ کیا کہ کمشنر مٹ پلی کے نام سے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ سائبر مجرمین کی جانب سے بناتے ہوئے لوگوں سے ادھار رقومات طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے عوام کوکسی قسم کے رقومات نہ بھیجنے اور ایسے اکاؤنٹ سے آنے والے میسجس سے ہوشیار اور چوکنا رہنے کی اپیل کی۔اور اس ضمن میں مٹ پلی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا۔