اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی زندگی سنور سکتی ہے اسلام کی حقانیت وید گیتا اور پران میں موجود
مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام نو تعمیر شدہ مسجد بلقیس جہاں نرمال کے افتتاحی جلسہ سے خطاب
مجاہد ختم نبوت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی مدظلہ و دیگر علماء کرام کے خطابات
کاما ریڈی
(پریس نوٹ)
اللہ تعالی نے بندوں کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہر چیز کے پیدا کرنے کا ایک مقصد ہے، مثال دے کر سمجھایا کہ موبائل کا مقصد ہے لوگوں سے روابط پیدا کرنا، اور بھی دیگر مقاصد اس کے ہیں اگر وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو جائے تو اسے پھینک دیتے ہیں اسی طرح انسان کے پیدا کرنے کا مقصد خدا کی عبادت کرناہے
، اس کی مان کر چلنا ہے، یہ مسجد جو تعمیر کی گئی اللہ کے سامنے سجدہ کرنے کی جگہ کا نام ہے مسجد، ، ان سب کو کس نے پیدا کیا سمندر کو ہوا کو پانی کو کس نے پیداکیا وہ اللہ ہے ، آدم و حوا کے ذریعے تمام انسانوں کا وجود ہواایک جان سے پیدا کرنے والے خدا سے ڈرو، وید میں بھی یہی کہا گیا ہے،
اس زمین پر جتنے لوگ انسان کی شکل میں ہے، وہ سب ایک ہی ہے، مخلوق اللہ کا کنبہ ہے یہ وید میں بھی ہے واسو دیوا کٹمبم، سب انسانوں کے نام ایک پیغام ہے، یہ زمین آسمان پانی سمندر ہر چیز ایک خدا کے لیے پیدا کیا گیا ہے، نبیﷺ کا فرمان ہے تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا، یہ دنیا آزمائش کی جگہ ہے نبیﷺ کا فرمان ہے ہے یہ دنیا امتحان گاہ ہے یہاں امتحان کس چیز کا ہے گیتا میں ہے مخلوق اللہ کے بندے ہیں اسی کی ماننا ہے، زندگی رب چاہی گزارنا ہے،
اسی لئے امن شانتی کا پیغام دے کر انبیاء کو دنیا میں بھیجا، انہیں امن و شانتی کا پیغام دے کر بھیجا گیا اسی لئے ہمیں اسی پر قائم رہنا ہے آدمی نام رکھنے سے مسلمان نہیں ہوتا بلکہ خدا کی مرضی کے مطابق چلنے والے کا نام مسلمان ہے، قرآن کہتا ہے یہ سب چیزیں اور دنیا ختم ہو جائے گی بس باقی رہنے والی ذات اللہ کی ہے، یہی بطور مکالمہ گیتا وید میں ذکر کیا گیا ہے خدا کون ہے، خدا کہاں ہیں خدا ہر جگہ موجود ہے، اس کی کوئی ایک جگہ نہیں ہے

ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی زیرنگرانی نوتعمیر کردہ مسجد بلقیس جہاں نرمال کے افتتاحی جلسہ سے تلگو مہمان مقرر حضرت مولانا عبدالناصر مظاہری صاحب صدر جمعیۃ علماء محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا،
مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن رحمانی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد دھرتی پر اللہ کے نور کا مرکز ہے، اپنے آپ کو مسجد سے جوڑیں گے تو اللہ اس نور کو ہمارے گھروں تک پہنچائے گا، جو بستی کی مسجد میں نہیں جاتا ہے تو اللہ گھروں میں اندھیرا رکھتا ہے ایمان کا نور رحمت اور روشنی گھر میں نہیں آتی مسجدوں سے دور ہونے سے نسلیں تباہ ہونگی، دین محفوظ نہیں رہے گا مسجد اللہ تک پہنچنے کا مرکز ہے، بچوں کے ایمان کو بچاتا ہے،
مسجدوں سے اپنے آپ کو جوڑنا ایمان اور اسلام کو بنانے کا ذریعہ ہے، یہ مسجد مسلمانوں کے ایمان کے تحفظ کا بھی مرکز ہے، تعمیر مسجد سے اصل مقصد اس کو آباد کرنا ہے، اور یہ آباد ہوتی ہے اپنے کو مسجد سے جوڑنے سے، مسجد میں اپنے بچوں کو بھیج کر انہیں دینی تعلیم اور دینی شعور بیداری پیدا کرنے سے، انہیں مسجد میں نماز کے علاوہ قرآن پڑھنے قرآن کو سمجھنے اور بنیادی اسلامی معلومات سکھلایا جاتا ہے، جو انہیں دین پر اسلام پر قرآن پر نبی کی سنتوں پر اپنے آپ کو چلنے کے لیے آسانیاں فراہم کرتا ہے،
حافظ عبدالسمیع صاحب صدر جمعیۃ سدی پیٹ نے کہا کہ یقینا آج کی اس مجلس کو دیکھ کر اکابر یاد آگئے ہماری ذمہ داری ہیکہ ہم اسلام جو ایک امن پسند اور آپس میں محبتوں کو بانٹنے کی تعلیم دینے والا مذہب ہے، اسکی تعلیمات کو عام کریں برادران وطن کے سامنے ان تعلیمات کو رکھیں، اسی لئے حضرت امیرالہند دامت برکاتہم نے قومی یکجہتی کے کئی اجلاس منعقد کئے اور پوری قوم ہند کو یہ بتایا کہ اسلام امن کا گہوارہ ہے،
محترم مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے ختم نبوت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے دنیا کو بنایا کہ اور دنیا میں انسان کی ضروریات کی تمام چیزیں بنائی، منجملہ ان میں سے ایک ضروری چیز وہ اللہ کی عبادت و بندگی بھی ہے، جس مقصد کے لئے انسان کو دنیا میں بھیجا گیا
اس مقصد کے حصول اور تکمیل کے لیے اللہ نے کتاب اللہ اور نبیوں کا سلسلہ اس دنیا میں جاری فرمایا انبیاء اللہ کی مراد کو دینی اعمال کو عملی طور پر کے بندوں کو بتلائے ہیں، اور اسی پر چلنے کا حکم دیا گیا ہے نبیوں کی اطاعت کو اللہ کی اطاعت قرار دیا گیا ہے، نبیوں کی نافرمانی اور نبیوں کی گستاخی کرنے پر جہنم کے ایندھن کا دیا گیاہے،

جو نبیوں کی اہانت کرے گا وہ دنیا میں بھی ذلیل ہوگا اور آخرت میں تو دردناک عذاب ہے، سب سے آخر میں میرے اور آپ کے آقا مولاحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح قیامت تک کے لئے خاتم الانبیا ء المرسلین بناکر بھیجا نبی آخری کتاب آخری اب ہر شخص کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر کامل ایمان لانا اور آخری نبی ماننا ضروری ہے
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے قیام کا اصل مقصد بتاتے ہوے کہاکہ پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنا باطل عقائد و نظریات و خیالات سے امت مسلمہ بالخصوص دیہات کے بھولے بھالے مسلمانوں کو بچانے کے لیے مکاتب کا قیام معلمین ءکرام کا تقرر مساجد کی تعمیر جلسہائے عقیدہ ختم نبوت کا انعقاد اس کے لئے روز وشب مستقل جدوجہد وکوشس جاری ہے عامۃالمسلمین سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے ممبر بنئے جتنا خیر پھیلے گا مساجد بنے گی مکاتب جہاں 12 سو سے زائد طلباء وطالبات قرآن مجید و دینی تعلیم و اسلامی تربیت حاصل کررہے ہیں ان تمام میں تمام معاونین کا حصہ رہیگا
قاری محمد مجاہد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنبھی راؤ پیٹ کی قرأت کلام اور حافظ عمران کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا، جبکہ مولانا نظر الحق دیناجپوری ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے جلسہ کی کارروائی چلائی الحاج سید عظمت علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا مولانا منظور مظاہری، محمد فیروز الدین، محمد حمزہ محمد خالد نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ،سید احمد حسین،سید ذاکر حسین (YLT ) نے والدہ محترمہ بلقیس جہاں صاحبہ وسید یوسف علی صاحب YLT کے ایصال ثواب کے لئے مسجد کی تعمیر کی تکمیل کے لئے فراخدلانہ تعاون پیش کیا
جناب محمدعبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد کی نگرانی میں تعمیر ی مراحل انجام پاے جس پر موصوف کی بکثرت شال پوشی کی گئی حافظ عبدالواجد صاحب معاون ناظم مدرسہ مصباح الہدی کاماریڈی نے ظہر کی امامت سے مسجد کا افتتاح کیا الحاج محمد نعیم الدین برادر محمد علی شبیر صاحب سابق وزیر اوقاف آندھرا پردیش مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک اجلاس رہے
محمد یوسف صاحب صدر انتظامی کمیٹی مساجد سر سلہ حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی محمد سلیم الدین قائد ٹی آر ایس رکن بلدیہ کاماریڈی محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف کاماریڈی محمد عبدالرزاق صاحب خازن مسجد نور کاماریڈیصدر جامع مسجدگمبھی راو پیٹ محمد محبوب علی، نائب صدر سید شرف الدین ہاشمی،صدر جمعیت علمائے ہند گمبھی راو پیٹ سیدآصف علی سعادت، ضلعی صدر جمعیۃ علماء ہند سرسلہ حافظ ابوالکلام صاحب ،رکن گرام پنچایت گمبھی راو پیٹ سید نصرت اللہ حسینی ،سابقہ یم پی ٹی سی رکن حمید الدین خالد، میجر گرام پنچایت گمبھی راو پیٹ سرپنچ کٹکم سریدھر، گرام پنچایت سرپنچ نرمال اے راجو، زرعی مارکٹ کمیٹی نایب صدر یادی لال، رعیتو بندھو سمیتی صدر راجیندر، صدر منڈل ٹی آر ایس پاپاگاری وینکٹ سوامی، کے علاوہ اطراف واکناف مبڈلہ جات کے مساجد کمیٹی صدور بشمول نوجوانان منڈل گمبھی راو پیٹ حمزاہ، محمد عارف،حافظ عرفان، نائب صدر جمعیۃ علماء عامیر، وغیرہ موجودتھے ضلع کاماریڈی سرسلہ کے علماء ائمہ ذمہ داران مساجد مسلم اور غیر مسلم عمائدین کے علاوہ کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی،۔
