اسمبلی تحلیل سے متعلق افواہوں کا بازار گرم

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:یکم؍ستمبر
 (زین نیوز)
چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر را ؤ نے3 ستمبر کو کاریاستی بینہ اجلاس اور پارٹی مقننہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ پارٹی قائدین کیلئے باعث حیرت بن گیا ہے۔ پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن کا بینہ اجلاس اور پارٹی مقننہ اجلاس کی طلب کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ پارٹی قائدین 5 ستمبر2018 کو یاد کررہے ہیں جب کے سی آر نے کابینہ اجلاس طلب کرتے ہوئے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 اس وقت اسمبلی کی مکمل میعاد کی تکمیل کیلئے8 ماہ کا عرصہ باقی تھا۔  کے سی آر 3ستمبر کو   کابینہ اور پارٹی مقننہ اجلاس طلب کررہے ہیں جس کی وجہ سے قیاس آرئیوں کا بازار گرم ہے کہ کہیں اس بار کوئی سنسنی خیز فیصلہ نہ لیا جائے گا۔ سابق میں پارٹی حلقوں میں چہ مہ گوئیوں  چل رہی ہیںکہ سیاسی حکمت عملی ساز پر شانت کشور (پی  کے)نے کے سی آر کو قبل از وقت انتخابات کا سامنا کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
 دوسری طرف بعض پارٹی قائدین کا ماننا ہے کہ اگر کے سی آر اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے پارٹی مقننہ اجلاس طلب کرتے اور بعد میں کابینہ اجلاس منعقد ہوتا مگر اب چیف منسٹر کا بینہ اجلاس طلب کئے ہیں اور مقننہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ اور کونسل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔