دیوبند، 24؍ اگست
(رضوان سلمانی) قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ (سابق آئی پی ایس)کو مرکزی الیکشن سمیتی میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامیہ گروپ آف کالجز کے چیئرمین و یوپی رتن اعزاز یافتہ ڈاکٹر عظیم الحق نے مبارکباد پیش کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اداکیا۔
اس مناسبت سے اسلامیہ گروپ آف کالج میں منعقد تہنیتی میٹنگ میں علمی،سماجی اور سیاسی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور اقبال سنگھ کی نئی تقرری پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر اسلامیہ گروپ آف کالج کے چیئرمین ڈاکٹر عظیم الحق نے کہاکہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ(سابق آئی پی ایس افسر) ملک اور سماج کی بڑی خدمات انجام دے رہیں،
اقلیتی طبقہ کے لئے وہ بہترین خدمات انجام دے ہیں،ان کی بے مثال اور بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بی جے پی کے مرکزی الیکشن بورڈ میں خصوصی طور پر شامل کرکے بڑی ذمہ داری دی ہے،
انہوں نے آئی پی ایس افسر رہتے ہوئے پنجاب میں کئی تاریخی کارنامے انجام دیئے ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے طورپر وہ بہترین اور بلاتفریق نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ جس طرح وہ گزشتہ طویل عرصہ سے ملک اور سماج کی خدمات انجام دے رہے ہیں،اسی طرح مرکزی الیکشن سمیتی میں بھی شاندارطریقہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھائینگے۔ ڈاکٹر عظیم الحق نے پی ایم مود کے اس قدم کوقابل ستائش بتائے ہوئے کہاکہ اقبال سنگھ کی نئی تقرری سے اقلیتی طبقہ میں پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور سماج کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔