عاشق کے گھر پر معشوقہ کا احتجاج

بین الریاستی تازہ خبر

پداپلی:4؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محبت اور شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے عاشق کے گھر پر معشوقہ نے احتجاج کیا یہ واقعہ پداپلی ضلع کے گوروا ریڈی پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کےمطابق پلا کروتی منڈ ل کے پٹانور موضع سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نےآج وجئے کمار نامی نوجوانون کے مکان کے سامنے دھرنا بیٹھ گئی۔
وجئے کمار کی پٹانور موضع کی لڑکی ( نام مخفی) سے دوستی ہوئی جو آگے چل کر محبت میں تبدیل ہوگئی دونوں نے ساتھ میں جینے مرنے کی قسمیں کھائی۔
تاہم گذشتہ کچھ دنوں سے لڑکی نے شادی کرنے کا مطالبہ کیا تو شادی کے معاملے میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی اور لڑکی کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو اس نے اپنا فون بند کرلیا۔
جس پر لڑکی نےوجئے کمار کے گھر پہنچ گئی اور گھر پر بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا ۔ انصاف ملنے تک احتجاج سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ۔