، درخواست گزار پر ایک لاکھ کا جرمانہ
الہ آباد: 26؍اپریل
(اے ایم این ایس)
الہ آباد ہائی کورٹ نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے کئی نام لکھنے کے سلسلے میں دہلی کے ایک شخص کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عرضی گزار پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ درخواست بھی خارج کر دی گئی۔ عدالت نے جرمانے کی رقم 6 ہفتوں کے اندر جواہر لال نہرو روڈ، پریاگ راج میں واقع معذور آشرم میں جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس راجیش بندل نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے۔
عرضی گزار نے کہا کہ یوپی کی 32 کروڑ آبادی میں یوگی آدتیہ ناتھ کے کئی ناموں پر شک ہے۔ الیکشن میں نامزدگی کے وقت آدتیہ ناتھ کا بیٹا اودیا ناتھ لکھا گیا ہے، جب کہ چیف سکریٹری کے ٹوئٹر ہینڈل پر مہنت یوگی آدتیہ ناتھ جی مہاراج لکھا گیا ہے، پھر اجے سنگھ بشت اور آدتیہ ناتھ یوگی۔ اس طرح کئی نام لکھے جانے کی وجہ سے عوام میں مخمصے کی کیفیت برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق درخواست گزار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے مختلف ناموں کا استعمال ڈیجیٹل سمیت مختلف فورمز پر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں بڑے پیمانے پر الجھن پیدا ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ اس الجھن سے بچنے کے لیے ریاستی حکومت کو ہدایت دی جانی چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل فورمز پر وزیر اعلیٰ کا صرف ایک نام استعمال کرے۔
#AllahabadHighCourt dismissed a plea seeking direction that #YogiAdityanath be directed to take oath as UP CM in his real namehttps://t.co/axVpvYXSid
— TIMES NOW (@TimesNow) April 26, 2022
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ حکومت کو صحیح نام لکھنے کی ہدایت جاری کی جائے۔
تاہم، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کسی بھی غلط مقصد کے ساتھ دائر نہیں کی گئی تھی اور اسے بڑے پیمانے پر عوام کے فائدے کے لیے دائر کیا گیا تھا۔
حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے اس عرضی کو سستی مقبولیت قرار دیا اور کہا کہ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے قوانین کے مطابق اپنی اسناد واضح نہیں کیں۔
پٹیشن کو خارج کیا جانا واجب ہے۔ درخواست میں، آدتیہ ناتھ کو نجی حیثیت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا، چیف سکریٹری، اتر پردیش کو فریق بنایا گیا تھا، جسے عدالت نے درخواست گزار پر ایک لاکھ جرمانے کی سماعت کرتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔