حیدرآباد 19اگسٹ
(پریس نوٹ)
حیدرآباد کے وجے نگر کالونی ذیمرس میں آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی اینڈ پیس حیدرآباد اور ذیمرس ادبی فورم حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے نعتیہ مقابلے میں شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے امام مسجد چوک ٹاور سرکل کو نعتیہ مقابلہ میں’’ بطور خاص خوش الحانی‘‘ اُردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔
آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی اینڈ پیس کے صدر ڈاکٹر محمد ساجد‘ڈاکٹر مختار احمد فردین‘ محمد نصیر اللہ خان کے ہاتھو ں حافظ محمدضیاء الدین عقیل کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے توصیفی سند دی گئی۔نعتیہ مقابلہ میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر حافظ محمد ضیاء الدین عقیل نے سوسائٹی کے ذمہ داران صدر ڈاکٹر محمد ساجد‘ڈاکٹر مختار احمد فردین‘ محمد نصیر اللہ خان سے اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ حافظ محمد ضیاء الدین عقیل فری لانس جرنلسٹ ہیں آزاد رپورٹر عقیل کے نام سے بلاگر چلاتے ہیں علاوہ اسکے انھوں نے جگتیال ضلع کے گلہ پلی منڈل پر بحیثیت نامہ نگار روزنامہ اعتماد دس سال خدمات انجام دیں
حافظ محمد ضیاء الدین عقیل کو نعتیہ مقابلے میں خوش الحانی پر ایوارڈ سے نوازنے جانے پر اشفاق محمد خان‘ محمد حفیظ الدین‘ محمد نہال الدین‘محمد سبیل الدین ‘ محمد عدیل الدین‘ محمد جمیل الدین ‘ محمدریاض الدین ماما‘ محمد امین الحسن‘ محمد قدیر قریشی‘ حافظ محمد عبدالحمید عابد‘ اعتما د الحق‘ حافظ سید شمس الدین تبریز‘ محمد سلیم‘ محمد خلیل الدین‘ محمد سلام‘ حافظ محمد عبدالرحیم‘ محمد تاج الدین‘ بسم اللہ خان‘ محمد جمیل احمد ‘ محمد بشیر الدین لہری شاعر‘ اوردیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا