حیدرآباد 9 / جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
سابق چیف منسٹر متحدہ ریاست آ ند ھراپر دیش ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو ہندوستان کا سب سے اعلی تر ین ایوارڈ بھارت رتن دینے کاکانگریس کے سینئر قائد و حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر جیون ریڈی نے مطالبہ کیا۔
واضح ر ہے کہ ایم ایل سی جیون ریڈی نے آنجہانی چیف منسٹر ڈاکٹروائی ایس راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر انکی خد مات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں انہوں نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر گلہا ئے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے دو ٹوک کہا کہ انجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی یس راج شیکھر ریڈی کے دور قیادت میں غریب ‘ بچھڑے طبقات کیلئے کئی اسکیمات روبعمل لاکر انکی زندگی میں ایک نئی کرن پیدا کی تھی

انہوں نے خصوصاً ‘ ضعیف ‘ بیواؤں ‘ معذرون کیلئے کئی ایک اقدامات کیے غریب افراد کو صرف دو روپئے کیلو چاول فراہم کرنے کے ساتھ ‘ وطائف‘ کا سہرا بھی سابق انجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی یس راج شیکھر ریڈی کے سر جاتا ہے ۔اوروہ غریب عوام مسیحا تھے۔
ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی دور اپنے دورحکومت میں تعلیم اور روزگار میں مسلمانوں کیلئے 4 فیصد تحفظات فراہم کے یہ مسلمانوں کے لئے انکا سب سے بڑا کارنامہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
غریب افراد کے علاج ومعالجہ کیلئے راجیو آروگیاشری اسکیم کو متعارف کرواکر کئی ایک افراد کو نئی زندگی دی۔اور تعلیمی میدان میں طلباءمفت تعلیمی نظام کے ساتھ تمام طلباءکو اسکالرشپس فراہم کیے ۔حادثات میں متاثر افراد کو بچانے کیلئے 104,108ایمبولینس گاڑیوں کی سہولت فراہم کی
ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے تلگو زبان اور تلگو تہذیب کو عالمی سطح پر پہنچا یا تھا۔اس اعتبار تلگو ریاستوں سے آنجہانی راج شیکھر ریڈی سب سے زیادہ بھارت رتن ایوارڈ کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کالیشورم پرا جیکٹ کا منصوبہ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہی بنا یا گیا تھا۔ اور کر شنا ند ی پر تعمیر کئے جا نے والے پرا جکٹس بھی آنجہانی چیف منسٹر کے دور میں ہی منظور کئے گئے تھے۔