جگتیال : 9؍جولائی
(زین نیوز
ضلع کلکٹر جی روی ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاہدایت کہ شہر جگتیال کے مستقر میں واقع تاریخی کلاک ٹاور کی مرمت وتزئین نو عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات کیےجائیں
آج بروز جمعہ ضلع کلکٹر نے شہرکے قلب میں واقع تاریخی کلاک ٹاور کا عہدیداروں کے ہمراہ معائنہ کیا ۔انھوں نے اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ٹاور کے اطراف موجود بیانرز اور فلیکسیوں کو نکال دیا جائے ۔
ٹاور کے اطراف موجود گرانائیٹ کو نکال کر نیا پتھر لگوانے کے ساتھ ساتھ اطراف شجرکاری کی جائے۔ناکارہ گھڑی کے بجائے کارآمد گھڑی کی تنصیب عمل میں لائی جائے۔

رات کے اوقات میں پرکشش نظارہ کیلئے برقی قمقمے لگوائے جائیں۔اندرونی حصہ میں صفائی، اطراف و دروازوں پر اہک پاشی اور ٹاور کے اطراف موجود غیر ضروری برقی تاروں کو نکال دیا جائے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ڈی اروناسری،کمشنر مجلس بلدیہ جگتیال ماروتی پرساد، تحصیلدار وینکٹیش، ای ڈی لچنا،اور دیگر موجود تھے ۔