انسداد گاؤ کشی بل واپس لینے کا مطالبہ۔جمعیت علماء بیدر کی نمائندگی

بین الریاستی تازہ خبر

جمعیت علماء بیدر کے وفدکی ریاستی وزیر پربھو چوہان سے ملاقات
بیدر 10جنوری
عبدالصمد منجوالا
جمعیت علماء بیدرکا ایک وفد وزیرمویشی پالن مسٹر پربھو چوہان سے ملاقات کر کہ زبیحہ گائوکے مسئلہ کو اٹھایا جس پر مسٹر پربھو چوہان سے کوئی تشفی بخش اور خاطرخواہ جواب نہیں ملا بس اتنا کہتے ہوئے اپنا دامن چھڑا لیا کہ ’’فی الوقت صرف آپ لوگ چکن کھائو آگے دیکھا جائیگا ‘‘انسداد گائو کشی قانون صرف اور صرف ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانے کے لئے لایا گیا ہے اس قانون کی وجہ سے کسانوں کو زبردست زد پہنچی ہے ،جوگائے دودھ دینے یابیل ہل جوتنے کے قابل نہ ہوں ایسے جانوروں کو کسان بیچ کربرُے وقت میںاپنا گذارا کرلیتے تھے،مسٹر پربھو چوہان سے یہ پوچھا گیا کہ ایسے عمر رسیدہ جانور جو دودھ دینے اور ہل جوتنے کے قابل نہ ہوں انکا کیا کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ ایسے جانوروں کو زمین میں دفن کردیا جائے ،وزیرموصوف کا یہ جواب حیران کُن اور تعجب خیزہے ،اس وقت ملک میں کسانوں پر ہرطرح سے ظلم ہو رہا ہے ہر ہندوستانی جانتا ہے پوری دنیا میں سب سے زیادہ بیف ایکسپورٹ کرنے والی مودی سرکار ہے جہاں ٹنوں سے بیف ایکسپورٹ کیا جارہا ہے، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ پہلے اس پر پابندی عائد کی جائے،طرفہ تماشا یہ ہے کہ گوا میں بھی بے جے پی سرکار ہے لیکن وہاں ہمت نہیں ہے کہ انسداد گائو کشی بل لایا جائے،جمعیت علماء ہند موجودہ سرکار سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس لائے ہوئے بل واپس لے لیں،وزیر موصوف نے آئمہ مساجد کی روکی ہوئی تنخواہیں جلد از جلد جاری کرنے کا تیقن دیا اور مزید کہا کہ ہماری سرکار درگاہوں قبرستانوں اور مساجدکوجو ہو سکے امداد دینے کے لئے تیار ہے،اس وفد میںجمعیت علماء کے ضلع بھر کے ذمہ داران موجود تھے،جسمیں قابل ذکر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر،مولانا تصدق ندوی جنرل سکریٹری،حافظ محمدعمراشاعتی خازن،مولانا محمدفریدحسامی سکریٹری،مولانا محمدعبدالقدیر،حافظ محمداکبر علی ،حافظ محمدخلیل بسواکلیان،مولانا محمداسحاق رشیدی ،مولانا اخترپٹیل رشادی،جناب سید علی احمد گتہ دار بھالکی موجودتھے،جناب محمدرئوف الدین کچہری رکن حج کمیٹی ریاست کرناٹک نے وزیر موصوف سے تمام کا تعارف کروایا،اس وفد میں سید الیاس ہمناآباد بھی موجود تھے۔