حیدرآباد31؍جنوری
نمائندہ خصوصی
تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیس ادائیگی کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔100 روپئے جرمانے کے ساتھ 12 تا 22 فروری 500 روپئے جرمانے کے ساتھ 23 فروری تا 2 مارچ تک فیس داخل کرنے کی مہلت دی ہے1000 روپئے جرمانے کے ساتھ 9 مارچ تک فیس داخل کرنے کی بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے سہولت فراہم کی ہے 11 فروری تک فیس داخل کرنے کی عہدیداروں نے مہلت دی ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں یکم مئی سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر مئی سے انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔ہر دن صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ جے ای ای مین آخری مرحلے کے امتحانات کے انعقاد سے تین دن قبل انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر کے امتحانات ختم ہونے کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے اتوار کو بھی انٹر میڈیٹ امتحانات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 7 تا 20 اپریل تک پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایتھکس اینڈ ہیومن ویالیوس امتحان یکم اپریل اور انورمنٹل ایجوکیشن کا امتحان 3 اپریل کو منعقد ہوگا۔
