مرکزی نارکوٹکس سینٹرل بیورو میں پوچھ گچھ جاری
ممبئی: ؍23جون
(زین نیوز ؍ایجنسیز )
انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو بدھ کے روز ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) باقاعدہ طور پر ڈرگس اور منشیات کے ایک پرانے معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔ منشیات کے معاملے میں پروڈکٹ وارنٹ پر اقبال کاسکرکو تحویل میں لیا۔ اس کا تھانہ کورٹ اور جیل سے مرکزی نارکوٹکس سینٹرل بیورو این سی بی نے ٹرانسفر منتقلی وارنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ۔منتقلی وارنٹ کے بعد اسے تھانہ جیل میں دوبارہ تحویل میں رکھاگیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ این سی بی نے چرس کی دو کھیپ پکڑی تھی جوپنجاب کے لوگ موٹرسائیکل کے ذریعے کشمیر سے ممبئی لاتے تھے۔ اس معاملے میں تقریبا 27 کلو گرام چرس پکڑا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ این سی بی نے حال ہی میں دو معاملات میں سات افراد کو گرفتار کیا تھااین سی بی کی کارروائی میں اب تک کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کی ہے اسی معاملے میں مزید تفتیش کے دوران ، این سی بی کو انڈرورلڈ تاریں مل گئیں۔

اسی وجہ سے ، انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھائی ، اقبال کاسکر کی تحویل این سی بی نے تحویل میں لیا ہے۔ اقبال کو منشیات کے معاملے میں گرفتاری کے بعد جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع این سی بی کے دفتر لایا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی کئی مزید ملزمین کے رابطے میں ہونے کا بھی اندیشہ ہے
اس سے قبل اقبال کاسکر کو تھانہ میں بلڈروں اور تاجروں سے پیسہ وصول کرنے کے الزام میں 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔
کاسکار کو بھتہ خوری کے معاملے میں سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پولیس پردیپ شرما کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تھانہ پولیس کے اینٹی ایکسٹوریشن سیل نے گرفتار کیا تھاکاسکر کو 2003 میں متحدہ عرب امارات سے جلاوطن کیا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ وہ ممبئی میں اپنے بھائی کا جائداد غیر منقولہ کاروبار چلا رہا تھا۔
اقبال کاسکر کی گرفتاری کے بعد ایک مرتبہ پھر اس کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اسے سی آرپی ایف کی سیکورٹی کے ساتھ ہی کورٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ کاسکر کی گرفتاری کے بعد ممبئی این سی بی میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ این سی بی کی کاسکر کی گرفتاری کے بعد ڈی کمپنی کے غنڈوں اورڈرگس ریکیٹ کا بھی پردہ فاش ہو گا
