حیدرآباد:23؍جون
(زین نیوز)
جب سے ملک میں کورونا کی وباء پھیلی ہے کئی لوگ اس کا شکار ہوکر لقمہ اجل ہوچکے ہیں ‘ بچے ‘ جوان ‘ بوڑھے‘ عمر رسیدہ ‘ غرض کہ ہر عمر کے افراد اسے متاثر ہوئے ہیں کچھ لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صرف خوف سے مرگئے وہیں کچھ لوگوں نے ہمت و حوصلہ سے اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں

جہاں کورونا انفیکشن کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں پر کچھ حوصلہ افزاء خبریں بھی سامنے آ ئی ہیں۔ایسے ہی ایک واقعہ میں تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے رائیکل منڈ ل بورنا پلی موضع سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ معمر خاتون چینا مینی آنڈالوجس نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی ہے۔ وہ موذی جان لیوا کورونا بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے
بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ چھ دن قبل کورونا سے متاثرہوئی تھی ۔افراد خاندان نے اسے جگتیال کے سرکاری دواخانےمیں شریک کروایا تھا۔ کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد آج دواخانے سے ڈسچارج کردیا ۔

رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے دواخانے پہنچ کرمعمر خاتون کی عیادت کی اور صحت سے متعلق دریافت کیا انھوںنے دواخانے کے آر ایم او ڈاکٹر رام کرشنا ‘ ڈی ایم او تیجا سری سے تفصیلات حاصل کیںاور بہترین علاج فراہم کرنے پرڈاکٹروں‘ اور عملہ کی ستائش کرتے ہوئےمبارکباددی
عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بڑی عمر کے افراد کے لیے شدید مہلک ثابت ہو رہی ہے اس تناظر میں جگتیال ضلع رائیکل منڈل بورنا پلی موضع سے تعلق رکھنے والی104سالہ معمرخاتون چینا مینی آنڈالو کورونا کو شکست دیکر دوسروں کے لئے ایک مثا ل بنی ہے۔
اور اس ضعیف خاتون کے صحت یاب ہونے کے بعد دوسرے کورونا سے متاثر مریضوں کو بھی حوصلہ مل رہا ہے
چینا مینی آنڈالو کے صحت یاب ہونے کے بعدمختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہےاور کورونا سے متاثر ہونے والوں کے لئے ایک مثال کے طو ر پیش کیاجار ہے
