اُردو ترقی کی راہ میں رُکاوٹ نہیں ۔پرنسپل ایس ایچ قادری

تازہ خبر تلنگانہ
مانو حیدرآباد اورشاہین ادارہ جات بیدر کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے ورکشاپ
حیدرآباد:۔ 10 نومبر 
(پریس نوٹ)
 مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور شاہین ادارہ جات کے اشتراک سے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پرنسپل جناب ایس ۔ایچ۔قادری
نے کہا کہ اردو زبان تعلیم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو یہ جان لینا چا ہیے کہ اردو تر قی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ معاون ہے۔اس ضمن میں اساتذہ کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں۔
اس اجلاس سے مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر صداقت علی خان نے خطاب کیا اور مانو ،حیدرآباد کی تعلیمی سر گرمیوں سے شرکاءکو متعارف کروایا ۔پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر ، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم نے پروگرام کے اغراض و مقاصدبیان کئے اور شرکا ءکا خیر مقدم کیا۔
جبکہ ڈاکٹر محمد اکبر ،اسسٹنٹ پروفیسر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔بعد ازاں پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی نے ”اختراعی طریقہ تدریس“ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور شر کاءکے سوالات کے جوابات دیئے۔اس ورکشاپ میں بیدر اور اطراف کے 70 اردو میڈیم اساتذہ شریک ہو رہے ہیں۔