مانو میں کوئز مقابلے کا اختتام ۔ 3 طلبہ فاتح قرار 

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔ 10 نومبر
 (پریس نوٹ) 
یوم آزاد تقاریب کے ضمن میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ کوئز مقابلہ کا فائنل راونڈ 9نومبر کو منعقد ہوا۔ اس مقابلہ کے لیے کل 507 (126 طالبات اور 381 طلبا) طلبہ نے رجسٹریشن کیا اور پہلے مرحلے میں شامل ہوئے۔
ڈاکٹر جرار احمد، کوآرڈنیٹر کے بموجب 507 میں سے 112 آگے بڑھے اور اس میں سے 50 طلبہ کا انتخاب ان کے مارکس کی بنیاد پر کیا گیا اور پھر فائنل راونڈ کے لیے اس میں سے 10 طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔
 فائنل راونڈ کا انعقاد سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں آف لائن ہوا اور انفرادی طور پر طلبہ سے براہ راست سوالات پوچھے گئے۔حکم کی حیثیت سے ڈاکٹر بی بی رضا خاتون شعبہ اردو ، ڈاکٹر قسیم اللہ کیمسٹری سیکشن، ڈاکٹر فہیم اشرف، مانو ماڈل اسکول، حیدرآباد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ابو شہیم خان، شعبہ اردو، ڈاکٹر نوشاد حسین شعبہ تعلیم و تربیت، ڈاکٹر قیصر احمد، شعبہ فارسی اور ڈاکٹر اختر پروین شعبہ تعلیم و تربیت پہلے اور دوسرے راونڈ کے جج تھے۔ جو کہ 7 نومبر کو آن لائن منعقد ہوا تھا۔
فائنل راو نڈ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے 3 طلبہ کو فاتح قرار دیا گیا جن میں محمد حارث پی ایچ ڈی تاریخ نے اول پوزیشن حاصل کی، محمد آصف بی ایڈ دوسری پوزیشن پر رہے جب کہ تیسری پوزیشن محمد نسیم ایم ایڈ نے اپنے نام کی۔
اس موقع پر کوئز کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر سومی وی ایس، محترمہ عصمت فاطمہ، ڈاکٹر طلحہ فرحان، ،ڈاکٹر صمد ٹی وی، ڈاکٹراشرف نواز، ڈاکٹر ام سلمہ، جناب جہاں گیر عالم، جناب محمد غفران برکاتی، ڈاکٹر شائستہ پروین، تسنیم احمد، ڈاکٹر شیخ احتشام الدین، محمد عاصم، حبیب احمد، ڈاکٹر زبیر احمد اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود رہے۔
یوم آزاد تقاریب کے صدرنشین پروفیسر سید علیم اشرف جائسی اور کنوینر ڈاکٹر احمد خان، کمیٹی کے اراکین اور شرکاءکی حوصلہ افزائی کے لیے اس مقابلہ میں بنفس نفیس تشریف لائے اور مقابلہ کی کارروائی کی ستائش کی۔ انھوں نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس طرح سے یہ کوئز مقابلہ شاندار طریقہ پر اپنے اختتام کو پہنچا۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات مع سرٹیفکیٹ اور تمام شرکاءکوای سرٹیفکیٹ آف پارٹیسیپیشن 11 نومبر کو دیئے جائیں گے۔