بھروسہ سنٹرس خواتین اور بچوں پر ہورہےمظالم کے خلاف انصاف دلانے معاون۔
حیدرآباد۔21/مارچ
( نمائندہ خصوصی)
بھروسہ سنٹروں میں،خاندان اور معاشرے میں پائے جانے والے تنازعات کو حل کیا جارہا ہے۔ اور متوازن معاشرے کے قیام کے لئےکوشش کی جارہی ہے۔ بھروسہ سنٹرس ، خواتین اور بچوں کے لئے محفوظ معاشرہ بنانے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار یاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پرانا شہر میں واقع زہرہ نگر میں بھروسہ سنٹر عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بھروسہ سینٹر ، خواتین اور بچوں پر ہورہے ظلم کے خلاف لڑنے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے کام کررہا ہے۔ ان سنٹروں کی طرف سے قانونی ، میڈیکل ، پولیس اور مشاورت ، گویا ہر طرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے
۔اس سنٹر کی کی شروعات سال 2016 یں حیدرآباد کے ہاکا بھون میں ہوئی ۔ جس کا اہم مقصد خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کرنا اور انہیں انصاف دلانا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ بھروسہ سنٹر میں ایک ہی چھت کے نیچے، پبلک اور پرائیویٹ مقامات پر متاثرہ خواتین اور بچوں کے لئے مسائل کے حل نکالے جاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ حکومت مجموعی ترقی کی طرف گامزن ہے۔

کے سی آر، محکمہ پولیس کو کافی اہمیت دینے کے علاوہ معقول فنڈز بھی مہیا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ریاست میں علیحدہ ویمن سیفٹی ونگ تشکیل دی گئی تاکہ خواتین کے مسائل کو خواتین کے ذریعہ حل کیا جاسکے۔محمد محمود علی نے تلنگانہ کےحفاظتی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ عوام کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی پراجکٹ شروع کیا گیا۔
تلنگانہ ریاست میں 6.65 لاکھ کیمرے لگائے گئے ہیں۔جوملک بھر کے 64% کیمرے ہیں۔علاوہ ازیں صرف حیدرآباد شہرمیں 3.45 لاکھ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے فخریہ طور پر کہا کہ دنیا بھر میںسی سی ٹی وی پراجکٹ میں حیدرآباد شہر کو 16 واں مقام حاصل ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے پہلی مرتبہفرینڈلی پولیسنگ تصورایجاد کیا۔پولیس اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بڑے پیمانے پر کیا گیا۔اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے نئے پولیس اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ بنجارہ ہلز میں ملک بھر کا پہلا عالیشان انٹی گریٹڈ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تعمیر کیا جارہا ہے۔ محکمہ پولیس کو تلنگانہ حکومت نے 700 کروڑ روپئیوں کی لاگت کی نئی گاڑیاں فراہم کیں، تاکہ پولیس ملازمین، اچھی طرح نقل و حرکت کرتے ہو ئے بروقت کارروائی کرسکے۔سنگ بنیاد عمارت کے متعلق کہا کہ اس کی تعمیر کے لئے تلنگانہ حکومت نے4.08کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ تاکہ اس میں تمام سہولیات کے علاوہ ٹریننگ کے لئے جگہ کی سہولت بھی فراہم کی جاسکے۔

اس بھروسہ سینٹر کے قیام سے زہرہ نگر کی عوام کے علاوہ اطراف و اکناف کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت، گھریلو تشددکوختم کرنےکے لئے حیدرآباد میں 12 نئے فیملی کونسلنگ سنٹرس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔جن کو بھروسہ سینٹر سے جوڑا جائے گا۔اس سنگ بنیاد اجلاس میں ڈی جی پی ، ڈاکٹر مہندر ریڈی ، حیدرآباد سٹی، پولیس کمشنر ، جناب انجنی کمار ، ایڈیشنل پولیس کمشنر مسز شیکھا گوئل کو مبارکباد پیش کرتےہوئےکہاکہ ان لوگوں کی مسلسل کوششوں نےعوام کی خدمت کے لئےبیسٹ پولیسنگ طریقہ کار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
