حیدرآباد:12؍جنوری
(زین نیوز)
آئیٹا اور تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے مشترکہ مقالہ نویسی بہ عنوان "دکن ( تلـــــنگانہ ) کی تعمیــــــر میں مسلمانوں کا کـــــــردار کے نتائج کا اعلان عبدالرحمن داؤدی، صدر تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور محمد عبدالمجیب کنوینر تعلیمی کمیٹی آئیٹا تلنگانہ نے کیا ۔
پہلا انعام اسماء سلطانہ بنت محمد اعظم ۔ MS. مشن ہائی اسکول حسن نگر حیدرآباد ( انعام کی رقم 7,000 روپے) ، دوسرا انعام ڈاکٹر سید فرید الدین، اسکول اسسٹنٹ سماجی علم، منڈل پریشد وسطانیہ اردو میڈیم پھول مامڑی نارائن پیٹ , (انعام کی رقم 5,000 روپے), تیسرا انعام شیخ شبیر احمد، آئیڈل اسکول برکت پورہ، نرمل (انعام کی رقم 3,000 روپے) اور ترغیبی انعمات فی انعام ایک ہزار روپے، سید امیر الدین اسلام پورہ، کھوجہ کالونی نظام آباد، ترنم جہاں میر عالم، حیدرآباد، عائیشہ سلطانہ، MPPS گاندھی نگر، سدی پیٹ قرار پائے،
انشاءاللہ اس ضمن میں بہت جلد ایک ان لائن میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ محمد یقین الدین، صدر آئیٹا تلنگانہ اور عبدالرحمن داؤدی نے مقالہ نویسوں کا شکریہ ادا کیا اور تاریخ کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی آئیٹا اور تعلیمی بورڈ مزید اس طرح کے عنوانات پر مقالہ نویسی کا انعقاد کرتے رہینگے