آرمور میں میونسپل عہدیداروں کی جانب سے کنٹینمنٹ زونس کی نشاندہی۔علاقہ بند

بین الریاستی تازہ خبر

آرمور:20؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع نظام آباد کے آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 17 میں کرونا وائرس کی بڑھتی وباء کے پیش نظر میونسپل عہدیداروں کی جانب سے وارڈ 17 کو کنٹینمنٹ زون علاقے قرار دیتے ہوئے اس علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا

اس موقع پر وارڈ نمائندہ کونسلر سید فیاض نے کہا کہ وارڈ میں اس وباء کے مریضوں کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے کو مکمل سل کردیا گیا

واضح رہے کہدو دن قبل علاقے یوگیشور کالونی، رام نگر،ہاوزنگ بورڈ کالونی،راجہ رام نگر،اور ٹیچرس کالونی کو کنٹینمنٹ زون علاقے قرار دیتے ہوئے ان علاقوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا

اس موقع پر میونسپل عہدیداروں نے کہا کہ آرمور کرونا وائرس کی دوسری وباء بہت ذیادہ تیزی بڑھتی جارہی ہے اور روز بہ روز کوویڈ کے کیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے اسی کے تحت جن علاقوں میں کوویڈ متاثرین کی تعداد زیادہ ہے ان علاقوں میں کوویڈ کیسوں میں مذید اضافہ نہ ہو اور اسکی روک تھام کیلئے ان پانچ علاقوں میں آنے والے چند دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور عوام سے خواہش کی کہ وہ عہدیداروں کا ساتھ دیں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کریں اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت خود کرنے پر توجہہ دیں تب ہی کرونا وائرس کی دوسری وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے

وارڈ کے نمائندہ کونسلر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا وجہہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سختی سے حکومتی احکامات پر عمل کریں ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عہدیداروں کا ساتھ دیں اس موقع پر نمائندہ کونسلر کے علاوہ میونسپل عہدیدار اور دیگر موجود تھے