کورونا انفیکشن کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:20/اپریل
(زین نیوزڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کورونا انفیکشن کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جگتیال کے 55 سالہ رامچندرم کو کوڈ پازیٹو ہوتے ہی ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چھ افراد کامعاینہ کروایا گیاتھا۔
رام چندرن کا سب سے چھوٹا بیٹا سمن (33) کا آج کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ رام چندرن ایک ہفتہ قبل ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس کا ارتھی کاجلوس میونسپلٹی کے عملے کے اشتراک سےاٹھائ گئ۔ پانچ دن پہلے رام چندرن کے بڑے بیٹے سنی 35 کا انتقال ہوگیاتھا۔ وارڈ کے کونسلر ملاوا نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پی پی ای کٹ پہن کر آخری رسومات مکمل کیے کیونکہ کوئی بھی رشتہ دار اپنے سب سے چھوٹے بیٹے سمن کی آخری رسومات کا اہتمام کرنے کے لئے آگے نہیں آیا۔
رام چندرم کے گھر ان کے بڑے بیٹے سنیل کی بیوی اور دو بچوں کا اس وقت مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے