آزاد ہندوستان کا سب سے پہلا دہشت گرد ناتھو رام گوڈ سے تھا : اسد الدین اویسی

تازہ خبر قومی

آزاد ہندوستان کا ناتھو رام گوڈ سے اولین دہشت گرد: اسد اویسی
گلبرگہ31؍جنوری
نمائندہ خصوصی کی رپورٹ
ٓآزاد ہندوستان کا سب سے پہلا دہشت گرد ناتھو رام گوڈسے تھا اور اسی سے ملک میں دہشت گردی کا آغازہوا۔یہ بات ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدربیرسٹر اسد الدین اویسی نے کرناٹک ریاست کے شہر گلبرگہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ انھوں نے کہاکہ ناتھو رام گوڈ سے نارائن آپٹے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کا گاندھی جی کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی جس میں ساورکر بھی شامل تھا۔ کیونکہ گوڈے سے نے گاندھی جی کے قتل سےپہلےساورکر کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور جب ساورکر نے گوڈسے کو واپس چھوڑا تو یہ کہاکہ تم جس مقصد کے لئے جارہے ہوتمہیں اس مقصد میں کامیابی ملےاور ان سب نے گاندھی جی کا قتل کیا۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ برلہ ہاوز میں تمام مذاہب کےلوگوں کے ہمراہ موجوتھے اس وقت گوڈسے نے نارائن آپٹے کے ساتھ مجمع کو چیر تے ہوئے سامنے پہنچ کر گاندھی جی کو تین گولیاں مار کر ہلاک کر ڈالا۔ گوڈ سے نے گاندھی جی کا قتل اس لئے کیاکیوں کہ وہ مسلمانوں کی حمایت کرتے تھے جنہیں ملک کے ہر مذہب سے لگاؤ تھا انھوں نے کبھی کسی بھی مذہب کی مخالفت نہیں کی و ہ عدم تشدد کے پجاری تھے انھوں نے ہمیشہ حق و سچائی ‘ کے راہ پر چلنے کی کوشش کی ۔اسی لئے
گوڈ سے نےگاندھی جی کو قتل کر نے کی پانچ کوشش مر تبہ کی جو بالآخروہ اپنےمقصد میں کامیاب ہوگیا گاندھی جی کا قتل دراصل ملک کے ہندوؤں اور مسلمان میں نفرت پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا تھا تاکہ ملک کو ہندو راشٹریہ میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔اسی مقصد کے تحت گاندھی جی کے قتل کا الزام بھی مسلمانوں پر لگانے کی سازش کی گئی تھی مگرحقیقت دنیا کے سامنے آہی گئی کہ گاندھی جی کا قتل کرنے والا کوئی مسلمان نہیں تھا بلکہ ناتھو رام گوڈسے تھا جو ہند و مہا سبھا رکن تھا ۔