کو ویڈ ویکسین لینے والی آنگن واڑی ورکر کی موت

بین الریاستی تازہ خبر

منچریال 31؍جنوری
زین نیوز
منچریال ضلع کے کاسی پیٹ سے تعلق رکھنے والی 48سالہ اے۔ سوشیلا نامی آنگن واڑی ورکر آج حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں فوت ہوگئی جو19/جنوری کومنڈ ل مستقر پی ایچ سی سنٹر میں کو ویڈ ویکسین لی تھی جس کے بعد دردوہ شکم‘ اور دست و قے اوربخار جیسی شکایت سےدوچار ہوئی اس کومنچریال کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا جہاں دوران علاج طبیعت کے مزید بگڑ جانے پر گذشتہ شب حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ کو منتقل کیا گیا جہاں آج صبح وہ فوت ہوگئی۔ متوفی کے افراد خاندان نے اس کی موت کی وجہ کوویڈ ویکسین بتائی کیونکہ سوشیلا کے ویکسین لینے کے بعد سے اسکی طبیعت بگڑ گئی تھی۔سوشیلا پیدائشی طورپر معذور بھی تھی