امراوتی:14جنوری
زین نیوز ڈیسک
آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,671افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی توان میں سے 179 افرا دکے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جب کہ کل سے لیکرآج صبح تک 4 افراد فوت ہوگئے ۔ محکمہ صحت عامہ حکومت آندھراپردیش کی جانب سے یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ آج کے نئے کیسس کے ساتھ ریاست میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر8,85,616ہوگئی۔ اسی طرح 4 اموات اب تک کے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر7,138 ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 219 صحت یاب ہوگئے جس سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر8,76,140 ہوگئی۔ فی الوقت پوری ریاست میں 2,338 متحرک مریض زیرعلاج ہے ۔ اب تک پوری ریاست میں ایک کروڑ 24 لاکھ 82ہزار 943 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
