حیدرآباد:11؍اگسٹ
(زین نیوز)
حلقہ اسمبلی حضورآباد کے ضمنی انتخابات میں ٹی آرایس پارٹی کے اُمیدوار کو لیکر سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جارہا ہےاب ختم ہوگیا حکمراں جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے حضورآباد حلقہ اسمبلی سے اپنے اُمیدوار کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹی آر ایس طلبا ونگ ریاستی صدر گیلوسرینواس یادو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جسکا باضابط طور پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ و سربرا ہ ٹی آریس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا ہے
گیلو سرینواس یادو ٹی آر ایس طلبا ونگ کے صدر ہیں۔جنکا کا تعلق یادو سماجی طبقہ سے ہے۔ سرنیواس یادو جو تلنگانہ تحریک میں شامل تھےکئی بار جیل بھی جاچکے ہیں
وزیراعلیٰ کے سی آر جی سرینواس یادو کو حلقہ اسمبلی حضورآباد کے لوگوں سے اس ماہ کی 16 تاریخ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں متعارف کرائیں گے

واضح رہے کہ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے استعفیٰ کے بعد کئی ایک اُمیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات میں امیدوار بنائے جانے کا دعویٰ کیا جارہا تھا او رحالیہ دنوں پدی کوشک ریڈی کا ایک آڈیو وائرل ہوا تھا جس میں حضورآباد ضمنی انتخابات میں ٹی آریس پارٹی سے اُمیدوار بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا
تاہم ٹی آرایس سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج باضابطہ طور پر حضورآباد حلقہ اسمبلی سے ٹی آر ایس طلبا ونگ ریاستی صدر گیلوسرینواس یادو اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے
حضورآباد ضمنی انتخابات میں ٹی آریس پارٹی نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے حکمت علی اختیار کرتے ہوئےکئی ایک اقدامات کررہی ہئے حکومت کی جانب سے دلت بندھو اسکیم کو حضورآباد میں‘ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر عمل کررہی ہے
ٹی آریس پارٹی نے حضورآباد ضمنی انتخابات میں کافی غور و خوص کے بعد ر گیلوسرینواس یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے