کاما ریڈی:23؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں کورونا کے مثبت معاملات میں جوں جوں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے او ر اس بار کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ ترنوجوان موت کا شکار ہورہے ہیں
ایک ہفتہ قبل تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں کورٹلہ منڈل کی ایک 28 سالہ اسسٹنٹ انجینئر کوکو روہنی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ آج تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع کے تحصیل آفس میں بحیثیت جونیر خدمات انجام دینے والی وجیا نامی لڑکی فوت ہوگئ کاماریڈی ضلع کے سداشیو نگر منڈل پدماجی واڑہ موضع سے تعلق رکھنے والی26 سالہ وجیا کورونا سے متاثر ہوئی تھی جو اسپتال میں زیرعلاج تھیں آج دوران علاج تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئیں
وجیا فی الحال تاڑوائی منـڈل تحصیل آفس میں جونیر اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی واضح رہے کہ وجیا نے سابق میں گرام پنچایت سکریٹری کی بھی ملازمت حاصل کی تھی اور اپنی فرائض کی انجام دہی میں نمایاں کارکردگی سے کئی ایک اعزازت بھی حاصل کیے تھے۔
محکمہ کے عہدیدارو ں‘ اورساتھیوںنے وجیا کی اچانک موت پر اپنی جانب سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
وہیںوجیا کی کورونا سے موت سے افراد خاندان میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ وجیا کے والد پیشہ کے اعتبار سے ویلڈر ہیں اور اپنی ویلڈنگ شاپ چلاتے ہیں
