کیرالہ کے ترواننت پورم ضلع کے ورکالا میں ایک المناک واقعہ
نئی دہلی :8؍مارچ
(زین نیوز)
کیرالہ کے ترواننت پورم ضلع کے ورکالا میں ایک المناک واقعہ میں، پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان، بشمول ایک بچہ، مبینہ طور پر اپنے گھر میں آگ لگنے سے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔حادثہ منگل 8 مارچ کی صبح کے وقت پیش آیا
حادثہ میںایک 8 ماہ کا معصوم سمیت ایک ہی خاندان کے کل 5 افراداس وقت لقمہ اجل ہوگئے جب سبھی افراد محو خواب تھے۔یہ واقعہ کیرالہ کے ترواننت پورم ضلع کے۔ پرتاپنکاتعلق داوالا پورم، ورکلا کے قریب چرونیومیں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق راہول نامی شخص اپنےافراد خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا ۔ پیر کی درمیانی شب تقریباً 1.45 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ گھر کے تمام افراد محو خواب ہونے کہ وجہ سے آگ بھڑک اٹھنے سے بے خبر تھے ۔ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتے سبھی کو اپنے لپٹ میں لے لی۔ جس کی وجہ سے راہل کو 8ماہ کا نواسہ سمیت گھر کے پانچ افراد زندہ جل گئے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت پرتاپ کا بڑا بیٹا راہول مکان پر نہیں تھا

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ حادثہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔ تمام کمروں سمیت تمام کمروں کے ایئرکنڈیشنر مکمل طور پر جل گئے ہیں۔ مزید یہ کہ آگ پورٹیکو میں کھڑی دو پہیہ گاڑیوں تک پھیل گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خاندان کے پانچ افراد کمروں میں مردہ پائے گئے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خاندان کے پانچ افراد کمروں میں مردہ پائے گئے تھے۔ فائر فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کی موت دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہوکیونکہ وہاں وینٹیلیشن نہیں تھا۔
Five of a family, including an 8-month-old, killed in blaze in Kerala's Varkala #Kerala #Varkalahttps://t.co/NDndyyVi5V
— TheNewsMinute (@thenewsminute) March 8, 2022
گھر میں بھڑک اُٹھی اگ اور دھواں اٹھتا دیکھ مقامی عوام نے فوری طور پر اسکی اطلاع فائر بریگیڈاور ریسکیو ٹیموں کو دی۔فائر بریگیڈ عملہ نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا
مہلوکین کی شناخت پرتاپ (64)، اس کی بیوی شرلی (53)، سب سے چھوٹے بیٹے اکھل (25)، بڑے بیٹے کی بیوی ابھیرامی (24) اور اس کا 8 ماہ کامعصوم بیٹا ریان کے طور پر کی گئی ہے
پرتاپ کے بڑے بیٹے نکھل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ جہاںڈاکٹروں نے اس کی حالت فی الحال تشویشناک بتائی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پہنچ کرمعائنہ کیا اور پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
