بجٹ 2022- اپنا گاؤں اپنا مدرسہ اسکیم کے لئے 7,289 کروڑ مختص ۔خوش آئندہ اقدام ۔آئیٹا تلنگانہ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:8؍مارچ
(پریس نوٹ)
میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین نے بجٹ 2022 پر اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کا اپنا گاؤں اپنا مدرسہ اسکیم کے لئے 7289 کروڑ روپے مختص کرنا خوش آئند بات ہے اس اسکیم میں جملہ 9123 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس اسکیم میں اردو مدارس بھی شامل ہونگے۔ بجٹ میں تعلیم کے لیے کل 16042 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جوکل بجٹ کا صرف 6٠5 فیصد ہوتاہے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال اس میں صرف 2470 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

جو ناکافی ہے آئیٹا سکریٹری محمد اصغر حسین نے بتایا کہ مختلف کمیٹیوں اور ماہرین تعلیم اور NEP 2020 کی روشنی میں یہ نا کافی ہے کل بجٹ کا تقریبا 10 فیصد تعلیم پر خرچ کرنا وقت کی ضرورت ہے قومی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کی مقرر کردہ اہداف کو مکمل کرنے کے لئے مزید رقم کو مختص کیا جاتا تو بہتر تھا

انھوں نے حکومت سے گذارش کی کہ اقامتی مدرسوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے یکسر بجٹ مختص کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں ۔