آہ استاد محترم مولانا حبیب الرحمن اعظمی

تازہ خبر مضامین

تعزیتی تحریرمنجانب :  عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء نظام آباد

9505057866
پریس نوٹام المدارس دارالعلوم دیوبند یوپی کے عالی قدر استاذ محترم سنجیدہ مزاج خوب رو عالم دین علم حدیث کے عظیم محدث خوش مزاجی کے حامل مولانا حبیب الرحمان اعظمی رح کی رحلت اور آپ کی وفات سے علمی دنیا میں کبھی پر نہ ہونے والا ایک خلاء پیدا ہوگیا آپ ایک انتہای خوش مزاج انسان تھے ہر طبقہ کا طالب علم آپ سے بے پناہ عقیدت ومحبت کرتاتھا اجلہ اساتذہ کرام آپ کے تبحر علمی کے معترف تھے

اساتذہ و طلباء میں آپ یکساں مقبول تھے پروگرام یا بیانات میں جانے اور اسٹیج سے خطابات کرنے کا مزاج گرچہ کئے جاتے تھے بطور خاص علم حدیث اور فن رجال پر آپ کو کامل دسترس حاصل تھی علم میراث وفقہ میں بھی آپ کو یدطولی حاصل تھی انتہائ رس گھولتی آواز محبت وشفقت بھرا درس اب بس یاد ہی رہ جاے گا

سال گذشتہ لاک ڈاون کے ایام میں دیوبند دستک کی جانب سے منعقدہ آن لائن شیخ الہند کانفرنس میں بیس منٹ کے لےء آپ کا قیمتی خطاب ہواتھا جس کو راقم نے تحریری شکل میں شائع بھی کیا تھا جس میں آپ کے علمی تفوق کا ایک معمولی سا نمونہ سننے اور دیکھنے کو ملا تھا دارالعلوم دیوبند کے زمانہ طالب علمی میں احقر نے حدیث شریف کی مستند ومعتبر کتاب ابوداؤد آپ سے پڑھی ہے جو آج بھی لفظ بہ لفط کانوں میں گونجتا ہے

طبعی اعتبار سے آپ منفردانہ مزاج کے مالک تھے اپنا ہر کام کاج ازخود کیا کرلیتے تھے بارہا ان آنکھوں نے آپ والا کو کپڑے دھوتے ہوے بازار سے سبزی خریدتے ہوے اور خود کھانا بناتے ہوے دیکھا ہروقت یہی خیال آتا تھا کہ علم حدیث کا اتنا بڑا عالم اور عاجزی وتواضع کا یہ انداز بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا تھا غصہ تو شاید ہی کسی طالب علم نے آپ پر دیکھا ہوگا ہرطالب علم سے محبت فرماتے تھے اللہ پاک مولانا مرحوم کو غریق رحمت فرماکر اپنا قرب خاص نصیب فرماے ہم تمام ہی شاگردوں کی جانب سے آپ کو بہترین بدلہ عطاء فرماےّآمین