اپریل 30کے بعد تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ریاستی وزیر ایٹالہ را

بین الریاستی تازہ خبر

18سال سے زیادہ عمر کے  تمام افراد کو کورونا ویکسین دینا ناممکن
حیدرآباد:29؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاستی وزیر صحت تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر نے ان افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ تلنگانہ میں30 اپریل کے بعد تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ کردیا جائیگا یہ صرف افواہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ‘ وہ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے ‘

 انھوں نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کا انداز لگانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ‘ انھوں نے کہاکہ ریاستوں کو مورد الزام ٹھہرانے قابل مذمت ہے ‘ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے ہی سے ریاستوں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر الرٹ کردیا جاتا تو آج یہ صورتحال پیدا نہیں ہوتی
اور ویکسین او ر انجکشن کی فراہمی میں مرکزی حکومت میں دور اندیشی کے فقدان ہے ‘ اور بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا معاملات کی رپورٹس اور اموات سے متعلق غلط اعداد و شمار بتلائے جارہے ہیں

مہاراشٹر ، کرناٹک ، آندھراپردیش اور چھتیس گڑھ سے بڑی تعداد میں لوگ تلنگانہ کو نقل مقامی کرکے آرہے ہیںجس کی وجہ سے تلنگانہ میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو متعدد بار واقف کروایا گیا ہے

مسٹر ایٹالہ رجندر نے مرکزی قائدین کی جانب سے تلنگانہ حکومت پر عائد کیے جارہے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خار ج کردیااو ر کہاکہ کورونا کی وباء کی وجہ سے ریاست گزشتہ سال سے کئی ایک مسائل سے دوچار ہےانھوں نے ۔ کہا کہ ویکسین اور انجیکشن سب کچھ مرکز کے ہاتھ میں ہیںاور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی کی جانب سے عائد کردہ الزامات میں حقائق پر مبنی ہیں تو دہلی سمیت دیگر ریاستوں کی موجودہ صورتحال کا جواب دے

مسٹر ایٹالہ راجندر ان افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ تلنگانہ میں30 اپریل کے بعد تلنگانہ میں لاک ڈاون نافذ کردیا جائیگا ا س میں کوئی حقیقت نہیں ہے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا حکومت کاکوئی منصوبہ نہیں ہے

وہیں ریاستی محکمہ صحت عامہ نے واضح طورپرکہا تھا کہ حکومت کو لاک ڈاون کی سفارش نہیں کی گئی ہے انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یکم؍ مئی سے18 سال سے زیادہ عمر کے ان تمام افراد کو کورونا ویکسین دینا ممکن نہیں ہے‘ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے ویکسین فراہم کی جاتی ہے تو تب یہ ممکن ہے لیکن موجود ہ حالات میں سال سے زیادہ عمر کے ان تمام افراد کوویکسین دینا ممکن نہیں ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ مزکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ویکسین ریاست کی عوام کے لئے ناکافی ہے

۔ تلنگانہ میں 18  سال سے زیادہ عمر کے 1.7 کروڑ نوجوان ہیں جن کو دو خوراکوں کی شرح پر 3 کروڑ خوراک کی ضرورت ہےلہذا مرکزی حکومت18 ؍سال سے زائد عمر والوں کو ویکسین دینے کے معاملہ میں دوبارہ نظر ثانی کرے

ایٹالاراجندر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ جمعہ سے ریاست کے 19 تشخیصی مراکز میں مختلف ٹیسٹ کروائے جائیں۔ حکومت نے ان مراکز کو 19 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لئے دستیاب کردیا ہے۔ اگلے مہینےکورونا معاملات میں اضافہ ہونے کا امکان ہےجس کی بنا مرکز سے آکسیجن کی فراہمی کو 600 میٹرک ٹن تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے