حیدرآباد:25؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ تلنگانہ ریاست میں کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہےجی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
ریاست میں گذشتہ رات8؍بجےتک 56,464افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں493افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے
جس کے بعد ریاست میں کوروناکی مجموعی تعداد 304791ہوگئی ہےمحکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے آج صبح جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ دن چار افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہےجس کے بعد کووڈ-9 1سےفوت والوں کی تعدا در یاست میں1680ہوگئی ہے
وہیں کورونا سے گذشتہ 157 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ابتک صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2,99,427ہو گئی ہے۔
تلنگانہ ریاست میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد3,684ہے جن میں 1616افراد گھریلو قریطینہ میں ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے نئے138معاملات درج ہوئے ہیں ۔تلنگانہ میں98,45,577 افراد کے کورونا معاملات کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔افراد کے کورونا معاملات کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں کورونا کی دوسری لہر سے انتظامیہ اور عوام، دونوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایا نہ خطوط‘ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں۔
