ایس ایس سی کے11تا17مئی سالانہ امتحانات

تازہ خبر تلنگانہ

بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے شیڈول کا اعلان
حیدرآباد11؍فروری
(زین نیوز)
بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن تلنگانہ اسٹیٹ نے ایس ایس سی (دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات کے نظام الاوقات کا آج یہاں اعلان کیا۔ یہ امتحانات 11 سے 17مئی تک منعقد ہوں گے ۔ جس کے اوقات کار 9:30بجے دن تا 12:45 بجے سہ پہر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس سی وکیشنل امتحانات 18تا20مئی مقرر کئے گئے ہیں ۔

نظام الاعمل کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کا پرچہ زبان اول 11مئی ‘زبان دوم 12مئی ‘ زبان سوم(انگریزی) 13مئی ‘حساب 14مئی ‘جنرل سائنس (فیزیکل سائنس وبیالوجیکل سائنس ) 16مئی اور سماجی علم کا پرچہ 17مئی کو منعقد ہوگا۔ امیدواروں سے مقررہ وقت سے قبل امتحانی مراکزکو پہونچنے کا مشورہ دیا گیا۔

آبجکٹیو پرچہ (پرچہ بی ) امتحان ختم ہونے سے نصف گھنٹہ قبل دیا جائے گا۔ ڈائرکٹر بور ڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے کہا کہ صراحت بالا نظام الاوقات کے مطابق امتحانات پوری سختی کے ساتھ منعقد کئے جائے گے چاہے حکومت اس ایام کے دوران تعطیل یا پھر عام تعطیل کا اعلان ہی کیوں نہ کریں ۔