نئی دہلی : 6؍ستمبر
(زین نیوز ڈیسک)
ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ منگل کو کھیلے گئے سپر 4 میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 19.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے۔ ارشدیپ نے پہلی چار گیندوں میں صرف 5 رنز دیے۔ پانچویں گیند پر بلے باز شاٹ نہ کھیل سکے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت کے پاس رن آؤٹ کا موقع تھا لیکن ان کا تھرو وکٹ پر نہیں لگا۔ اس کے بعد نان اسٹرائیکر اینڈ پر بھی کوئی تھرو نہیں ہوا۔ اس میں سری لنکا کے بلے بازوں نے دو رنز لیے اور میچ جیت لیا۔
۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شروعات خراب سے خراب ہوتی گئی۔ اوپنر کے ایل راہل دوسرے ہی اوور میں صرف 6 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی شاندار فارم میں موجود ویرات کوہلی نے 4 گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ ناپنے پر مجبور ہوگئے۔ لیکن اس مشکل صورتحال میں کپتان روہت شرما اور سوریہ کمار یادو نے قیادت سنبھالی اور صبر و تحمل سے اننگز کو سنبھالا۔
اس دوران سوریا صرف ایک سرے پر ٹھہر کر وکٹ بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن روہت شرما نے جارحانہ انداز میں گیند بازوں پر حملے جاری رکھے۔ کپتان نے 41 گیندوں میں 72 رنز بنائے، یادو کے ساتھ روہت نے تیسرے وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت داری کی۔ جس نے ہندوستانی مڈل آرڈر کی راہ ہموار کی۔ لیکن رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا کچھ خاص نہیں کر سکے۔ جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا صرف 173 رنز ہی بنا سکی
ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 173 رن بنائے۔ بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ہےہندوستانی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز روہت شرما کے بلے کو ملے۔انہوں نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے پاور پلے کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی گیند بازوں کی دھلائی کی۔ صرف 6 اوورز میں سری لنکا کا سکور بغیر کسی نقصان کے 57 رنز تک پہنچ گیا تھا۔ کوئی بھی گیند باز پاتھم اور مینڈس کو نہ روک سکا۔ عالم یہ تھا کہ لنکن بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کسی بھی طرح میچ میں واپسی کرتی نظر نہیں آ رہی تھی۔ لیکن پھر 12ویں اوور میں یوزویندر چہل آئے اور نسانکا کو واک کروا دیا۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم کی جان میں جان آئی۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے شاندار بولنگ کی اور 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا اور چمیکا کرونارتنے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہندوستان کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا، کیونکہ آخری میچ میں ٹیم انڈیا کو پاکستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد بھارت کو افغانستان کے خلاف میچ بھی جیتنا ہوگا، تب ہی ٹیم فائنل میں پہنچ سکے گی
