Rain Hyderabad

تلنگانہ میں  اگلے تین دنوں کے دوران موسلادھار بارش  کی پیش قیاسی

تازہ خبر تلنگانہ
   محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
حیدرآباد۔7؍ستمبر
(زین نیوز) 
تلنگانہ میں اگلے چار دنوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے محکمہ موسمیات حکومت ہند  کے حیدرآبادمیں علاقائی دفتر نے ریاست میں اگلے چار دنوں میں  شدید سے  شدیدترین بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ چند اضلاع میں پیلے اور نارنجی الرٹ جاری  کیا گیا جو کہ  بجلی کی کڑک کے ساتھ گرج چمک کے طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ حیدرآباد کیلئے جمعرات کو زرد الرٹ جاری کیا گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  چند اضلاع میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
 ناگرکرنول  70.6 ملی میٹر  میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، اس کے بعد محبوب نگر  60.4 ملی میٹر ،  گدوال  51.6 ملی میٹر  ، منچریال  45.2 ملی میٹراور پداپلی  42 ملی میٹر ہے۔اگلے چار دنوں کی پیشن گوئی کے مطابق اضلاع 7 ستمبرکو عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، جے شنکر بھوپالاپلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، رنگاریڈی، میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔
 8 ستمبرکو اصلاعنرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیری، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل کاماریڈی، راجنا سرسلہ کے الگ الگ مقامات پرشدیدسے شدیدبارش ہوگی۔  علاوہ ازیں طوفان (40-50) کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
9 ستمبرکوبھدرادری کتہ گوڑم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ اور کاماریڈی اضلاع میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش اور   40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی  تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔10 ستمبرکوکئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جس میں اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، سدی پیٹ، کاماریڈی مقامات شامل ہیں۔
گذشتہ دن  سہ  پہرحیدرآباد کے کئی حصوں میں زودار  بارش ہوئی جن میں اسمبلی‘نامپلی ‘ کوٹھی‘سلطان بازار‘ حمایت نگر‘نارائین گوڑا‘لیبرٹی‘خیریت آباد‘ایل بی نگر‘ منصورآباد‘ونستھلی پورم‘بوئن پلی‘ماریڈپلی‘ترمل گیری ‘ الوال‘ ملکاجگیری ‘ قطب اللہ پور‘ موسی پیٹ‘ کوکٹ پلی‘نظام پیٹ وغیرہ شامل ہیں۔