بیرسٹر اسد الدین اویسی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ریمارکس۔مجلسی قائدین کی پولیس میں شکایت

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:20؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ریمارکس کرنے اور ان ریمارکس پر اعتراض کرنے والے نوجوان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دینے والے حیدرآباد کے مجاہد محی الدین قادری کے خلاف جگتیال پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مجاہد محی الدین قادری نامی شخص نے ایک واٹس ایپ گروپ میں صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے
گروپ میں شامل جگتیال کے ایک نوجوان وقار سلیم جو محبان مجلس بتائے گئے ہیں نے مجاہد محی الدین قادری کو اس طرح کے ریمارکس نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک وائس میسج گروپ میں پوسٹ کیا تھا

جس پر مجاہد محی الدین قادری نے فوری اس پوسٹ کو سننے کے بعد وقار سلیم کو فون کیا اور گالی گلوج کی اور دوبارہ صدر مجلس کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے۔
انھوں نے مشورہ دینے پر وقار سلیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔دھمکیاں دینے والا آیڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔
اس واقعہ کے بعد وقار سلیم اپنے آبائی وطن جگتیال آگئے اور مجاہد محی الدین قادری کی دھمکی آمیز فون کال پر آج جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم اور اس موقع پر مجلس کے کونسلر محمد رضی الدین، سمیر الدین آزاد، نعمان، شیخ واجد، اور دیگر کے ہمراہ جگتیال پولیس اسٹیشن پہنچ کر مجاہد محی الدین قادری کے خلاف شکایت درج کروائی۔جگتیال پولیس نے اس سلسلہ میں مجاہد محی الدین قادری کے خلاف شکایت قبول کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔