این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت بگڑ گئی، ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں شریک

تازہ خبر قومی

ممبئی :۔31/ اکتوبر
(زین نیوز)
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی
۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا

شرد پوار کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالانکہ خبریں آ رہی ہیں کہ انہیں 2 نومبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوار 4-5 نومبر کو شرڈی میں منعقد ہونے والے پارٹی کے کیمپوں میں شرکت کریں گے

حال ہی میں، مہاراشٹر حکومت نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کے مہا وکاس اگھاڈی (ایم وی اے) اتحاد کے 25 رہنماؤں کی سیکورٹی واپس لے لی

جہاں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے صدر شرد پوار اور ان کی بیٹی اور لوک سبھا ممبر سپریہ سولے سمیت ان کے خاندان کے افراد کی سیکورٹی کو برقرار رکھا گیا ہے

شرد پوار کو حال ہی میں 81 سال کی عمر میں دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔ شرد پوار اگلے 4 سال تک این سی پی کی کمان سنبھالیں گے

وہیں جینت پاٹل، چھگن بھجبل اور جیل میں بند انیل دیشمکھ جیسے لیڈروں کی سیکورٹی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ واپس لے لیا گیاہے