ایٹالہ راجندر کے زمینات پر قبضہ سے متعلق الزامات ۔ابتدائی تحقیقات کے دوارن اسائنڈ زمینات پر قبضہ کی تصدیق

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد ۔ یکم ؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کلکٹر ضلع میدک مسٹر ہر یش نے بتا یا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوارن اسائنڈ زمینات پر قبضہ کی تصدیق ہوئی ہے ۔ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کے خلاف زمینات پر ناجائز قبضوں سے متعلق الزامات کی ریونیو اور ویجلنس عہدیداروں نے آج صبح سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
متنازعہ اسائنڈ زمینات کا جائزہ لینے کے بعدکلکٹر نے نامہ نگاروں سے کو بتا یا کہ جمنا ہیچریز سڑک بچھائی گئی ہے اور شیڈ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ متاثرین کے ساتھ بات چیت کرکے پوری تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

زمینات میں ڈیجیٹل سروے کا کام بھی کیا جارہا ہے کلکٹر نے بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد اس کی رپورٹ چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار کے حوالے کی جائے گی۔
وزیر موصوف مسٹر ایٹالہ راجندر کے زمینات پر قبضہ سے متعلق الزامات کی تحقیقات جاری ہے۔ حکیم پیٹ اور اچن پیٹ مواضاعات میں ریونیو اور ویجلنس عہدیدار اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متاثرین ویجلنس عہدیدار شکایتیں بھی وصول کررہے ہیں۔ چیف منسٹرمسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو مذکورہ کسانوں نے تحریری طور پر ایک شکایتی محضر پیش کیا تھا۔
ان ہی سے عہدیدار اطلاعات کو جمع کررہے ہیں۔ یونیو اور ویجلنس عہدیدار اسائنڈ لینڈ کے مالکین کو طلب کرکے ان کے بیانات قلمبند کررہے ہیں۔ حکیم پیٹ اور اچن پیٹ مواضاعات کے مضافات میں 170ایکڑ زمینات کے بشمول اسائنڈ زمینات ہیں جس کے ڈیجیٹل سروے کا کام جاری ہے ۔
مسٹر ایٹالہ راجندر پر زمینات پرقبضہ کے الزامات سے ٹی ار ایس کے حلقوں میں اے کھلبلی سی مچ گئی ہے جو حکومت کیلئے اے طوفان سا بن کر اٹھا ۔چند اے درج فہرست و قبائل کے افراد نے وزیر مسٹر ایٹالہ راجندر پر ان کی زمینات پر جبری قبضہ کرنے کا الزام لگایا اور کیا کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔
اس کی شکایت پر کے سی ار نے چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار کو اس کی جامع تحقیقات کرنے اور بعدتحقیقات اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی اس کے علاوہ ویجلنس ڈی جی مسٹر پورنا چندرراؤ کو بھت الگ سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا
جبکہ دوسری جانب مسٹر ایٹالہ راجندر نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بلا وجہ اس میں پھانسا جارہا ہے جو ایک سازش کا حشہ ہے۔