رائے پور:7؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چھتیس گڑھ ریاست کے درگ ضلع میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی مشتبہ موت واقع ہوگئی اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں خوف و ہراس کی لہر پیدا ہوگئی ۔
درگ ضلع یس پی پرگیا پرمیش کے بموجب درگ ضلع کے بتین موجع میں ہفتہ کی رات ایک خاندان کے پانچ افراد کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہوگئی ۔ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے پر والد اور بیٹا ایک ہی رسی سے پھانسی کا پھندا لگاکر مرے پا ئے گئے ہیں
جبکہ اسکی بیوی اور دو بیٹیاں گھر کے باہر سوکھی گھاس میں پوری طرح جلی ہوئی تھیں ۔مرنے والوں کی 55 سالہ گیکواڈ‘ اسکی بیوی 45 سالہ جانکی بائی‘ 42سالہ بیٹا سنجیو گیکواڈ‘ بیٹاں 28سالہ درگا‘ 21 سالہ جیوتی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔
ایس پی نے بتایاکہ سائبر ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم‘ اور فورنسک ٹیم جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہیں انھوں نے بتایاکہ کہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اجتماعی خودکشی لگتی ہے ‘ ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے دواخانے منتقل کردیا گیا ہے
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ پتہ چل پائے گا کہ آیا یہ خودکشی ہے یا پھر قتل؟
