بزم رحمت عالم کا 11مارچ کو جلسہ معراج النبیۖ مولانا عبید اللہ خان اعظمی کی شرکت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:9؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کل ہند بزم رحمت عالم کا 12 واں مرکزی جلسہ شب معراج النبیۖ 11مارچ جمعرات کو بعدنماز عشا ء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ نزد مدینہ مارکٹ پتھر گٹی پر منعقد ہوگا۔
جلسہ کی صدارت سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ایم اے مجیب صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔
مولانا عبید اللہ خان اعظمی سابق ایم پی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت و خطاب کریں گے۔مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی مہتمم جامعہ نظامیہ’مفتی سید واحد علی قادری نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ’مفتی صلاح الدین نظامی امام وخطیب مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب’مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی صدر تنظیم اصلاح معاشرہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
مولانا سید شاہ محمود اسد اللہ صدیقی متولی درگاہ حضرت عبدالقدیر صدیقی حسرت اور الحاج محمد غوث قادری صدر مرکزی سیرت کمیٹی محمد ی لائن مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
حافظ وقاری محمد فہیم قادری نظامی کی قرات کلام پاک ہوگی۔جناب اسد اللہ شریف نقشبندی’حافظ محمد ابراہیم’فرحت اللہ شریف’محمد شفیع خان’حافظ شعیب اور حافظ محمد منور نعت شریف پیش کریں گے۔مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
جی ایم معراج’ حافظ محمد ساجد احمد قادری’حافظ عامر مصطفی’سید توصیف ہاشمی نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔