گوداوری ندی کے مشاہدہ کے بعد کے سی آر کا تہلکہ خیر انکشاف
بھدراچلم سیلاب متاثرین کے لیے مستقل کالونیاں تعمیر کرنے کا اعلان
کے سی آر کا فضائی سروئے ملتوی۔ سڑک کے ذریعے دورہ
حیدرآباد: 17؍جولائی
(زین نیوز)
وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ پیرکے دن سابق متحد اضلاع ورنگل اور کھمم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروئے کرنے والے تھے تاہم مسلسل موسم کی خرابی کے پیش گوئی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ کیونکہ محکمہ موسمیات ماہرین نے مشورہ دیا کہ جب خراب موسم کی دورا ن ہیلی کاپٹر کے ذریعہ معائنہ کرنا جان کو جوکھم میں ڈالنے سے کم نہیں ہے
اس کے بجائے وزیر اعلیٰ کے سی آر اتوار کو صبح 8 بجے ورنگل میں کیپٹن لکشمی کانت کی رہائش گاہ سے ملوگو ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے سڑک کے ذریعے روانہ ہوئےانہوں نے بھدراچلم کا دورہ کیا ۔کہاکہ بھدردری میں غیر متوقع سیلاب آیا ہے۔ وہ سیلاب کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں ۔قبل ازیں انہوں نے دریا کے اس پار پل پر گوداوری کو ”شانتی پوجا“ کی اور گوداوری کراکٹہ کا معائنہ کیا

اور متاثرین سے بات چیت کی۔ بعدازاں راحتی مرکزکا بھی معائنہ کیا گیا۔
بھدراچلم شہر کو گوداوری سیلاب سے بچانے کے کاموں کو مستقل بنیادوں پر شروع کرنے کے لیے 1,000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے رہائشی کالونیوں کی تعمیر شروع کرے گی۔
ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے نئی رہائشی کالونیوں کی تعمیر کے لیے زیادہ اونچائی پر ضروری اراضی کی نشاندہی کریں۔ پشتوں کے ساتھ والے علاقوں میں رہنے والے اور سیلاب کا شکار ہونے والے لوگوں کو نئی تعمیر شدہ رہائشی کالونیوں میں منتقل کیا جائے گا۔
کہا جاتا ہے کہ بھدراچلم میں جب بھی سیلاب آتا ہے ڈوب جاتا ہے۔انہوں نے ضلع کلکٹر کو اونچی جگہوں کی نشاندہی کرنےسیلاب متاثرین کی مکمل معلومات اکٹھی کرنے کا حکم دیااورکہا کہ بھگوان کی مہربانی سے کیڈیم پراجیکٹ کا خطرہ ٹل گیا ورنہ بہت بڑا حادثہ پیش آتا۔
جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کے سی آر نے شبہ ظاہر کیا کہ کچھ بیرونی ممالک ہندوستان میں بادل پھٹنے کی سازش کر رہے ہیں کیونکہ باد ل پھٹنے کا کوئی نیا طریقہ آیا ہے اور مزید کہا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ کشمیر کے قریب لداخ کے لیہہ اور اتراکھنڈ میں بھی ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ گوداوری ندی کے قریب سازش کا شبہ ہے۔اور ایسی اطلاعات بھی پائی جاتی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ہے کہ بیرونی ممالک دریائے گوداوری کے طاس میں بادل پھٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے حکام کو علاقے کی صورتحال پر بغور نگرانی کرنے کی ہدایت دی
چیف منسٹرکے سی آرنے ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے 10,000 روپے اور ہر خاندان کو دو ماہ کے لیے 20 کلو چاول دینے کا اعلان کیا۔
وزراء ٹی ہریش راؤ، پوواڈا اجے کمار اور ایرابیلی دیاکر راؤ، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور دیگر چیف منسٹر کے ہمراہ تھے۔
یہ ایٹوروناگر م میں آئی ٹی ڈی اے دفتر میں ضلع میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پروہ ضلع کلکٹر ایس کرشنا آدتیہ، آئی ٹی ڈی اے، پی او انکت، اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ عوامی نمائندوں بشمول وزراء ٹی ہریش راؤ، ای دیاکر راؤ، ستیہ وتی راٹھوڈ، چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی کریں گے۔
قبل ازیںوزیر ستیہ وتی راٹھوڈ، ملوگو زیڈ پی کے چیرمین کسوما جگدیش نے افسران کے ساتھ چیف منسٹر کے دورے سے قبل رامنا گڈیم میں انتظامات اور سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔