تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل موسلا دھار بارش

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد، 17 جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے بتایا ہے کہ شمالی اور مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پیدا پلی، بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڈیم، محبوب آباد، ورنگل رورل اور جنگاوں اور اضلاع میں، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں تیز بارش ہوگی۔

باقی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہفتہ کو محبوب نگر ضلع کے محمد آباد میں سب سے زیادہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں یکم جون سے اب تک 531 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ 244 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جانی چاہیے تھی