جون پور:13؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
اتر پردیش کے ضلع جون پور میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔باراتیوں سے بھاری کاراور ٹرک کے مابین تصادم میں
دو حقیقی بھائیوں سمیت ایک ہی گاؤں کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایک کم عمرراجویر سنگھ کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثہ میں کار کا سامنے کا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا پولیس نےکار میں پھنسے ہوئی نعشوں کو کار کے حصوں کو کاٹ کر نکالا۔ جون پور کے تھانہ جلالپور تھانہ علاقے تریلوچن مکرا بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھرا ایک بریزا کاراور ٹرک کا آپس میںتصادم ہوگیاٹرک جون پور کی سمت سے وارانسی جارہی تھی کہ مخالف سمت آنیوالی باراتیوں سے بھری کار سےتصادم ہوگیا
مہلوکین کی 45سالہ نانکاؤ سنگھ54 سالہ‘انگرا پرتاپ سنگھ‘17 سالہ ولد ویوک سنگھ ، چھوٹو 14سنگھ‘پربھو دیوکی حیثیت سے کی گئی ہے جو بانکی گاؤں کا رہائشی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ سب باراتی تھے شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
واقعہ کی اطلا ع پر جلال پور پولیس مقام حادثہ پہنچ کر کار میں پھنسی نعشوں کو باہر نکالا ۔ پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ پارٹم کی غرض سے دواخانے منتقل کردیا