بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سے ای ڈی کی 5 گھنٹوں سے پوچھ گچھ

تازہ خبر فلمی قومی

نئی دہلی:30؍اگسٹ
(اے ایم این ایس)
بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز منی لانڈرنگ کیس میں پھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی دہلی میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ پچھلے پانچ گھنٹوں سے تفتیش جاری ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بتایاکہ، "وہ ملزم نہیں ہیں ، لیکن ساکیش چندر شیکھر کے خلاف کیس میں بطور گواہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔”
یہ معاملہ ساکیش چندر شیکھر سے متعلق ہے۔ چندر شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ساکیش چندر شیکھر ایک ‘عام آدمی’ ہے جو اس وقت زیر سماعت ہے اور دہلی کی ایک جیل میں ہے۔ اس پر تقریبا ایک کروڑ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے۔اس کے خلاف مبینہ طور پر بھتہ خوری کے کئی دوسرے مقدمات بھی ہیں۔

۔بتایا جا رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے بیانات لیے جا رہے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز اکثر کسی نہ کسی موضوع پر بحث میں رہتی ہیں
وہیں ، منشیات کیس میں گرفتار اداکار ارمان کوہلی کی تحویل میں 1 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ کچھ دیر پہلے اسے منشیات فروش اجے سنگھ کے ساتھ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

حال ہی میں ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 4 سال قبل منشیات کے ایک کیس کے سلسلے میں رکول پریت سنگھ ، رانا دگوبتی ، اور ڈائریکٹر پوری جگنادھ سمیت کئی ٹالی وڈ کی مشہور شخصیات کو طلب کیا تھا۔