ریونت ریڈی پر ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے کی سخت مذمت: ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں
حیدرآباد۔30اگسٹ
(پریس نوٹ)
ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ریاستی وزیر ملا ریڈی کے ریونت ریڈی صدر پردیش کانگریس تلنگانہ پر کئے گئے رکیک الفاظ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ایک ریاست کے وزیر کی زبان ایسی ہوتو پارٹی کا عالم کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آرپارٹی غنڈوں کی جماعت ہے اور مذکورہ پارٹی میں صرف اور صرف غنڈوں کو ہی عہدے دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر انہوں نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی کے خلاف جس انداز سے الفاظ کا استعمال کیا ہے انہیں بالکل زیب نہیں دیتا۔
ڈاکٹر اعجاز الزماں نے کہا کہ ایک تقریب میں انہوں نے کھڑے ہوکر عوام کے روبرو ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا جس سے یہ بات ثابت ہوچکا ہے کہ ریونت ریڈی کی مقبولیت سے ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر رائو کے ساتھ ساتھ ان کے کابینی وزراء بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر رائو اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر غنڈہ گردی کرنے والے ریاستی وزیر ملا ریڈی کو فوری طورپر پارٹی سے معطل کردیں تاکہ آئندہ کوئی دوسرا پارٹی کا قائد ایسی حرکت نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی سے ملا ریڈی کے کرتوتوں سے واقف تھی اب انہوں نے سب کے سامنے ایسی اوچھی حرکتیں کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک غنڈے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار فائز ہوگا کیونکہ عوام یہ جان چکی ہے کہ صرف اور صرف کانگریس پارٹی کی عوام کے مفادات کا پاس و لحاظ رکھتی ہے اور عوام اور دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کرتی ہے۔