بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج

تازہ خبر قومی

علماء کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

دیوبند، 19جون
(رضوان سلمانی)
بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد نے غازی آباد کے لونی میں نوجوانوں کے ذریعہ ضعیف العمر شخص کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کی داڑھی کاٹنے کے واقعہ کے خلاف بیان دے کر اس کی مذمت کرنے والے علماء پر سماج کو توڑنے کا الزام عائد کیا ہے اور پولیس سے شکایت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حال ہی میں غازی آباد کے لونی ایک بزرگ شخص کے ساتھ کچھ شرپسند نوجوانوں مارپیٹ کرکے اس کی داڑھی کاٹنے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا۔ جس پر ملک بھر سے ردعمل سامنے آیا۔

اس واقعہ پر کچھ علماء نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا اوراس کی مذمت کرتے ہوئے اس انتخابی پیش خیمہ بتایا تھا۔آج علماء کے اس رد عمل کے خلاف بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر وکاس تیاگی اور وی ایچ پی کے ضلع ورکنگ صدر ڈاکٹر وریندر چودھری نے دیوبند کوتوالی میں شکایت درج کروائی ہے۔

 

جس میں مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے اور اس طرح کی بیان بازی کی وجہ سے سماج نفرت پیدا کرنے کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس دوران امت وشسٹھ، ضلع کنوینر اکشے دھیمان ، امت چودھری ، ہریش شرما اور انل پردھان وغیرہ موجودرہے۔یوبند، 18جون (رضوان سلمانی) بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد نے غازی آباد کے لونی میں نوجوانوں کے ذریعہ ضعیف العمر شخص کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کی داڑھی کاٹنے کے واقعہ کے خلاف بیان دے کر اس کی مذمت کرنے والے علماء پر سماج کو توڑنے کا الزام عائد کیا ہے اور پولیس سے شکایت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

 

یہ بھی پڑھیں : تلنگانہ میں لاک ڈاؤن برخواست کرنے ریاستی کابینہ کا فیصلہ

 

۔حال ہی میں غازی آباد کے لونی ایک بزرگ شخص کے ساتھ کچھ شرپسند نوجوانوں مارپیٹ کرکے اس کی داڑھی کاٹنے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا۔ جس پر ملک بھر سے ردعمل سامنے آیا۔

اس واقعہ پر کچھ علماء نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا اوراس کی مذمت کرتے ہوئے اس انتخابی پیش خیمہ بتایا تھا۔آج علماء کے اس رد عمل کے خلاف بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر وکاس تیاگی اور وی ایچ پی کے ضلع ورکنگ صدر ڈاکٹر وریندر چودھری نے دیوبند کوتوالی میں شکایت درج کروائی ہے۔

جس میں مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے اور اس طرح کی بیان بازی کی وجہ سے سماج نفرت پیدا کرنے کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس دوران امت وشسٹھ، ضلع کنوینر اکشے دھیمان ، امت چودھری ، ہریش شرما اور انل پردھان وغیرہ موجودرہے۔