حیدرآباد:19؍جون۔
(زین نیوز)
ریاستی کابینہ نے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پربرخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی کے چندرآشیکھر راو کی قیادت میں پراگتی بھو ن میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

۔ریاست میں کورونا کےمثبت معاملات میں نمایاں کمی آنے اور کورونا کی دوسری لہر پر مکمل کنٹرول پانے کی طبی عہدیداروں کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹوں کی جانچ پڑتال‘ او رتجویز کے بعدریاستی کابینہ نے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : تلنگانہ میں اسکول ‘ کالجوں کی یکم؍جولائی سےکشادگی
ریاستی کابینہ نے لاک ڈاؤن کے دوران نفاذ العمل تمام پابندیوں اور ضابطوں کو مکمل طور پر برخواست کی تمام محکموں کے عہدیداروںکے عہدیداروں کو ہدایت دی