جگتیال20؍جنوری
زین نیوز
شادی کے بعدمناد رکا درشن کرکے واپس ہونیو الاایک نو بہیاتاجوڑا حادثہ کا شکار ہوا جس میںنئے جوڑے کے بشمول خاندان کے بارہ افراد بھی زخمی ہوگئے تفصیلات کے بموجب نظا م آباد ضلع کے پھوپن پلی سے تعلق رکھنے والے 28؍سالہ ارون او ر نظا م آباد ٹاون کے وینائک نگرسے تعلق رکھنے والی لکشمی کی چاردن قبل شادی ہوئی تھی شادی کے بعد یہ جوڑااپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر ہفتہ کی روز ایک ویان کے ذریعہ ویملواڑہ ‘ گنڈہ گٹو‘ اوردھرما پوری کے منادر کے درشن کے لئے روانہ ہوئے تمام منادر کے درشن کے بعد وہ اپنے منزل مقصود کے لئے واپس ہورہے تھے کہ ان کی ویان جگتیال ضلع کے مٹ پلی کی سرحد پر توازن کھو کر سڑک سے متصل ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ویان کی کیبن بر ی طرح سے تباہ ہوگئی روی نامی ڈرائیور کے بشمول دولہا ارون بھی زخمی ہوگیا۔جبکہ ویان میں سوار دیگر بارہ خاندانی افراد بشمول دلہن بھی زخمی سے دوچار ہوئی۔مقامی افراد نے لوہے کی سلاخوں سے ویان کے ٹینوں اکھاڑ پھینک دیا بعد ازاں زخمیوں کودوسری گاڑی سے دواخانہ منتقل کیا اس حادثہ میں ڈرائیوررو ی کا ایک پیر اور ایک ہاتھ زخمی ہوا تو دولہے ارون کا ایک پیر پوری طرح سے ناکارہ ہوگیا جبکہ دلہن لکشمی کی آنکھ بھی اس واقعہ میں متاثر ہوگئی۔ ڈرائیور روی اوردولہا ارون کی حالات تشویشناک ہونے کی وجہ سے نظام آباد منتقل کیا گیا۔
